مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مسجد پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ پر پاکستان کا سخت درعمل
اسلام آباد: شوپیاں میں بھارتی فوج کی مسجد پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ پر پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کی جانب سے اس بہیمانہ حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی فورسز کا یہ رویہ اخلاقی دیوالیہ پن کا واضح ثبوت ہے۔

شوپیاں میں بھارتی فوج کی مسجد پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ اور دستی بم حملہ پر پاکستان نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کی جانب سے اس بہیمانہ حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ نام نہاد گھیراو اور تلاشی آپریشن کے دوران بار بار ماورائے عدالت ہلاکتیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا لازمی جزو ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام مسلسل ماورائے عدالت ہلاکتوں کا سامنا کر رہے ہیں، بھارتی فورسز کا یہ رویہ اخلاقی دیوالیہ پن کا واضح ثبوت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقے میں عوام عقائد اور ثقافتی شناخت کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے، تاریخ گواہ ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم اور ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بناکر کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکا، پاکستان کی حکومت اور عوام حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 42 منٹ قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 14 گھنٹے قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 4 منٹ قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 13 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 12 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 12 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 24 منٹ قبل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 18 منٹ قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 11 گھنٹے قبل