کھیل
ویسپاورلڈ یوتھ اسکریبل کپ ، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
کراچی : ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کے میچز جاری پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ویسپاورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کے کوارٹر فائنل میں سنگاپورکو 11کے مقابلےمیں 21 گیمزسےشکست دی۔ پاکستان ٹیم نے ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
قومی چیمپیئن سید عماد علی نےاپنے تمام 6 میچزمیں کامیابی حاصل کی، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، دوسرا سیمی فائنل بھارت اورتھائی لینڈ کےدرمیان کھیلا جائےگا، سری لنکا نے کوارٹرفائنل میں آسٹریلیا اوربھارت نےملائیشیا کوزیرکیا۔
یوتھ اسکریبل کپ کے سیمی فائنلز ہفتہ اورفائنل اتوار کوکھیلا جائےگا، کورونا وائرس کی وجہ سے یوتھ اسکریبل کپ کےمقابلےآن لائن کروائے جارہےہیں۔
تفریح
ادکارہ یشما گل کو شادی کے لیے کتنے لوگوں کی درخواستیں آئیں؟
پاکستان شوبز کی معروف ادکارہ یشما گل کورشتہ ایپ پر اب تک ہزاروں لوگوں کے رشتے کی درخواستیں آ چکی ہیں
اداکارہ یشما گِل کو ’رشتہ ایپ‘ پر رشتے کیلئے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوگئیں۔
پاکستان شوبز کی معروف ادکارہ یشما گل کورشتہ ایپ پر اب تک ہزاروں لوگوں کے رشتے کی درخواستیں آ چکی ہیں۔
ادکارہ یشماگل نے رشتہ کرانے والی آنٹیوں سے تنگ ہو کر حال ہی میں رشتہ ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے، جہاں ان کو دنیا بھر سے شادی کی پیشکش ہونے لگی ہیں، ادکارہ کا کہنا ہے کہ ان کوشادی کے لیے اب تک دس ہزار لوگوں کے رشتے آ چکے ہیں۔
تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکارہ کے خوابوں کا شہزادہ کون بنے گا اورکس خوش قسمت کے نام کا قرعہ نکلتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ آج کل میاں تلاش کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، میں نے ایک اچھے رشتے کی تلاش کیلئے میرج بیورو سے رابطہ کیا تھا جس کیلئے انہوں نے مجھ سے 8 لاکھ فیس مانگی تھی ۔
تفریح
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی۔
کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے، پولیس نے بتایاکہ لاش کے قریب سے 2 صفحات پر مشتمل خط بھی ملا ہے جس میں خودکشی کی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔
پولیس نے اداکار کی خودکشی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی،دوسری جانب کورین ڈرامہ انڈسٹری ساتھی اداکار کی خودکشی پر سوگ میں ہے۔ خیال رہے کہ سونگ جائے رم نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کی اور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔
تجارت
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
آئی ایم ایف ٹیم سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کے حکام نے ملاقات کی۔اس موقع پرایف بی آر کے اہداف میں کمی کو پورا کرنے پر بات چیت ہوئی
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور( آئی ایم ایف ) عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں ۔
آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے روز ٹیکنیکل سطح پر ہوئی بات چیت میں ہی پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ لیوی بھی 70 روپے کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ اس وقت صفر جی ایس ٹی عائد ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے، جسے بڑھا کر 70 روپے کرنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان پہنچی اور پہلے دن ٹیکنیکل سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایم ایف ٹیم سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کے حکام نے ملاقات کی۔اس موقع پرایف بی آر کے اہداف میں کمی کو پورا کرنے پر بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ انرجی سیکٹر کی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
ٹیکنالوجی 9 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
دنیا 2 دن پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ