Advertisement
پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بلوچستان کے علاقے خضدار اور بسیمہ کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 18 2023، 6:10 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بلوچستان کے علاقے خضدار اور بسیمہ کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو بلوچستان کے پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کے موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سماجی اقتصادی ترقی اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے فوج کی تعیناتی اور آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے بات چیت کے دوران بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

Advertisement
Advertisement