Advertisement
پاکستان

پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع

پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 18 2023، 5:42 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع

پنجاب اور خیبرپختون خوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختون خوا کے گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ صوبائی انتخابات کیلئے گورنرز سے خط و کتابت ہوگی۔

گورنرز سے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی حتمی تاریخ لی جائے گی، اور الیکشن کمیشن خط میں دونوں گورنرز کو الیکشن کیلئے 3 تاریخیں تجویز کرے گا، گورنر پنجاب اور گونر خیبرپختونخوا انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ اور بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن جلد ڈی آر اوز اور آر اوز کے لیے افسران کے نام طلب کرے گا۔

الیکشن کمیشن پنجاب انتخابات کیلئے انتخابی عملے کیلئے فہرستیں بھی مانگے گا، فہرستیں ملنے کے بعد الیکشن عملے کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن آئین کے تحت 3 ماہ میں اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے کا پابند ہے۔

Advertisement