اسلام آباد: ماہ رمضان میں کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کے لیے ایس او پیز تیار کر لئے گئے،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ماہ رمضان میں کورونا کا پھیلا ؤکم کرنے کے لیے ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں جس کا ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
60 سال سے کم عمر افراد مسجد میں جا کر نماز ادا کر سکیں گے،60 یا اس سے زائد عمر کے افراد کو قوت مدافعت میں کمی کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے زائد عمر کے افراد گھر پر نماز کی ادائیگی کریں گے۔انتظامیہ مساجد میں نمازیوں کیلئے3 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہو گی جبکہ اعتکاف میں بیٹھنے والے معتکف افراد کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ ہو گا،ترجمان کے مطابق مساجد آتے ہوئے ماسک لازمی پہنننا لازمی ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 114 افراد کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ سنٹر کے اعدادو شمار کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران114افراد کورونا وائرس کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد15443ہو گئی چوبیس گھنٹے کے دوران 46 ہزار 66 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5 ہزار 50 افراد میں کورونا مثبت پایا گیا۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 4 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 3 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 3 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 3 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 3 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 6 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
