Advertisement
علاقائی

کوٹلی آزاد کشمیر، کار کھائی میں گرنے سے 6 افراد جان بحق

کوٹلی آزاد کشمیر میں اندوہناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 12 2021، 4:31 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے نکیال کے نواحی گاؤں موہڑہ نارہ  میں تیزرفتاری کے باعث  ایک کار کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افرادزخمی ہوئے۔

آزاد کشمیر پولیس کے مطابق کار کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

Advertisement
Advertisement