پی ٹی آئی کا عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی صورت میں جوابی ایکشن پلان تیار
چیئرمین شپ سے ہٹانے کے بعد عمران خان کو پیٹرن اِن چیف بنایا جائے گا، ، عمران خان نئے عہدے کے ساتھ تمام اختیارات اور سربراہی جاری رکھ سکیں گے

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی صورت میں جوابی ایکشن پلان تیار کرلیا،
چیئرمین شپ سے ہٹانے کے بعد عمران خان کو پیٹرن اِن چیف بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سربراہ عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی صورت میں آ ئندہ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے،
جس کے تحت عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کے بعد پی ٹی آئی کا پیٹرن اِن چیف بنایا جائے گا، عمران خان نئے عہدے کے ساتھ تمام اختیارات اور سربراہی جاری رکھ سکیں گے۔
عمران خان کو پیٹرن ان چیف بنانے کیلئے پی ٹی آئی کے آئین میں بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی، بلکہ پیٹرن ان چیف بنانے کی پی ٹی آئی کے آئین میں گنجائش موجود ہے۔
عمران خان کو پیٹرن ان چیف بنانے کیلئے اس معاملے کو کورکمیٹی میں رکھا جائے گا اور پھر وہاں سے توثیق کے بعد عمران خان کو پیٹرن ان چیف کے عہدے پر پارٹی کی سربراہی کیلئے بٹھایا جائے گا۔
دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہ کرنے پر ان کی نااہلی کی درخواست پر اپنا جواب دینے کا ایک اور موقع فراہم کر دیا۔
جمعہ کواسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ساجد محمود کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا،
کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ میں ٹیریان وائٹ کی کفالت کے انتظامات کئے لیکن اپنے کاغذات نامزدگی میں اور الیکشن لڑنے کے حلف نامے میں اس کا ذکر نہیں کیا۔
درخواست گزار کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی جانب سے 18نومبر 2004 کے ڈیکلیئریشن پر مشتمل اضافی دستاویز پیش کی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ میں نے یہ ڈیکلریشن ٹیریان جیڈ خان وائٹ کی درخواست کی حمایت میں کیا ہے جس میں اپیل کی گئی کہ کیرولین وائٹ (ٹیریان کی والدہ اینا لوئیسا سیتا وائٹ کی بہن) کو ٹیریان کا سرپرست مقرر کیا جائے۔
ڈیکلریشن میں کہا گیا کہ جمائما خان نے ٹائرین جیڈ کے سرپرست کے طور پر خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا اور سرپرستی کے لئے کیرولین وائٹ کا نام تجویز کیا تھا کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ یہ ٹیریان کے بہترین مفاد اور خواہش کے مطابق ہے۔

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا،برطانوی وزیر اعظم
- 12 hours ago

خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل
- 13 hours ago

ریپر طلحہٰ انجم نےکنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی
- 10 hours ago

شوگر ملز مالکان اپنے مفاد کیلئے چینی کی برآمدات اور قیمتوں کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوئے، رپورٹ
- 15 hours ago

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس کی تصدیق امریکی کانگریس نے بھی کی، وزیر اعظم
- 13 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 15 hours ago

دبئی ائیرشو: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی پائلٹس نے چائےکی پیشکش کر دی
- 9 hours ago

انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
- 12 hours ago

لاہور میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق،5 مزید نئے کیس سامنے آ گئے
- 14 hours ago

متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھندکے باعث محکمہ موسمیات کا’ریڈ‘ اور’ یلو‘ الرٹ جاری
- 14 hours ago

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
- 10 hours ago

نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا
- 9 hours ago












