جی این این سوشل

پاکستان

کوئٹہ :شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصطفی نواز اور لشکری رئیسانی کی مشترکہ پریس کانفرنس 

مشکل فیصلے کرکے ملک میں استحکام لانا ہوگا:شاہد خاقان عباسی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ :شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصطفی نواز اور لشکری رئیسانی کی مشترکہ پریس کانفرنس 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کوئٹہ: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مشکل فیصلے کرکے ملک میں استحکام لانا ہوگا،آج جو بلوچستان کے ایم این ایز کا حال ہے وہی تمام اراکین کا ہے،کیا وہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرپارہے ہیں ۔تمام صوبے اپنے معاملات کو طے کریں 

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل آئین کی عملداری میں مضمر ہے،پاکستان کو ایک نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے، پاکستان سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے حوالے سے خود کفیل ہے۔

اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 سالوں سے قرض بڑھ رہا ہے، 51 ہزار ارب روپے قرض پہنچ چکا ہے، پاکستان کو اس سال 21 ارب ڈالر قرضے واپس کرنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں 80 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ،حکومت کا آئی ایم ایف سے بات کرنا خوش آئند ہے لیکن یہ کام تاخیر سے کیا گیا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پر ہے حکومتی ادارے اربوں روپے نقصان کررہے ہیں،معیشت پر قابو پانے کیلئے برآمدات بڑھانی ہونگی، زراعت کے شعبے میں بھی بہتری لائی جائے،نیشنل ڈائیلاگ آن دی ری امیجنگ کا اگلا سیشن پشاور میں ہوگا ۔

 لشکری رئیسانی نے کہا کہ حکومت گوادر میں امن و امان کی فضاءبرقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کرے، بات چیت کے ذریعے بلوچستان کے حل کےلئے کوشش کریں۔

صحت

پنجاب میں ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پنجاب کے وزرائے صحت کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام جلد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کی دستک ان کی دہلیز پر پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انسولین وافر مقدار میں موجود ہے، انسولین، شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات مریضوں کے گھروں میں پہنچانے کا مکینزم وضع کر لیا ہے جبکہ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی مریضوں کے گھروں تک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا کہ کلینکس آن ویلز کے ذریعے عوام کو تنگ علاقوں اور دیہی آبادیوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی تیاری اور مارکیٹ میں دستیابی کے امور پر گفتگو کی گئی اور نان کمونیکیبل ڈیزیز پروگرام سے ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی اسکریننگ اور دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب،  عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شریک ہوں گے

شہباز شریف اجلاس میں عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کا دورہ سعودی عرب،   عالمی اقتصادی فورم  کے  اجلاس میں شریک ہوں گے

عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی دو روزہ اجلاس آج سے ریاض میں شروع ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ایک ہزار سے زیادہ سربراہان مملکت اور پالیسی ساز شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق  وزیراعظم محمد شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت،عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر  کویت کے امیر  مشال آل احمد آل جبر سے ملاقات ہو گی۔وزیراعظم کی سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتیں متوقع  ہیں۔

وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چینلج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔ خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہمارے بجٹ میں سالانہ آمدنی 9.4 کھرب کے قریب ہے، ہماری آدھی معیشت غیردستاویزی شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll