Advertisement
تجارت

شہر قائد میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا،ایل پی جی 240 روپے پر فروخت

گیس کی بندش عوام کےلئے سخت اذیت کا سبب بن چکی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 22 2023، 4:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہر قائد میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا،ایل پی جی 240 روپے پر فروخت

کراچی: جی این این کے مطابق گیس کی بندش عوام کےلئے سخت اذیت کا سبب بن چکی ہے،گھریلوصارفین بھی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں،گیس لوڈشیڈنگ کے باعث عوام باہر سے کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ کھانا پکانے کے اوقات میں بھی گیس غائب رہتی ہے۔

گھریلو صارفین کے علاوہ ہوٹل مالکان بھی گیس کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں ،کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ایل پی جی کی قیمت اضافے کے بعد 240 روپے تک جا پہنچی ہے، عوام ایل پی جی کے حصول کیلئے لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں۔

دوسری جانب پشاور میں بھی گیس بحران کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 12 گھنٹے تک جبکہ نواحی علاقوں میں گیس کا آنالوگوں کیلئے ایک خواب بن گیا ہے، 

عوام میں ایل پی جی اور لکڑیوں کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔کاروباری حضرات کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس بحران پر جلد از جلد قابو پائے تاکہ حالات بہتر ہوسکیں۔

Advertisement