جی این این سوشل

پاکستان

محسن نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محسن نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: محسن رضا نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے محسن نقوی سے حلف لیا، الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی طور پر چاروں ناموں پر غور کرنے کے بعد محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نوید چیمہ اور احمد نواز سکھیرا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے محسن رضانقوی اور احد چیمہ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے دشمن کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق آرٹیکل 224 اے 3 کے تحت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا اہم اجلاس کمیشن میں ہوا اور کمیشن نے مکمل غورو خوض کے بعد سید محسن رضا نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا۔

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا

پاکستان پر قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہوگا، آئی ایم ایف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈنے پاکستان کے ذمے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بوجھ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہوگا۔

اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے،اسلام آباد میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکج پر مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے ذمے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بوجھ قرار دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی 8 ہزار 371 ارب روپے تک جا سکتی ہے۔

رواں مالی سال ہدف کے مقابلے سود پر 1 ہزار 68 ارب اضافی اخراجات کا خدشہ ہے، رواں سال بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کا ہدف 7 ہزار 303 ارب روپے رکھا گیا تھا اور صرف پہلے 9 ماہ میں اندرونی اور بیرونی قرضوں پر 5 ہزار 518 ارب روپے سود ادا کیا گیا۔

قرضوں پر سود کی ادائیگی وفاقی حکومت کی خالص آمدن سے بھی 205 ارب روپے زیادہ رہی، جولائی تا مارچ وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5 ہزار 313 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ اگلے مالی سال قرضوں کی شرح 72 اعشاریہ 1 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آجائے گی۔

انتہائی بلند بیرونی مالی ضروریات اور بلند شرح سود قرضوں کی پائیداری کے لئے خطرناک قراردی گئی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمے قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے کامیاب تسلسل پرہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی پرویزملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی پرویز نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مسلم لیگ ن کے منتخب رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ایوان صدراسلام آباد میں تقریب حلف برداری ہوئی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد ایم این اے علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم این ایز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے کامیابی حاصل کی تھی ، عام انتخابات میں یہ نشست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیتنے کے بعد چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فائنل میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی۔

فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو 1-3 سے شکست دی،  پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 19-25 ، 25-20 اور 14-25 رہا جبکہ ایشین چیمپٸین شپ میں کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے کیے جبکہ مختلف ممالک سے سفرا نے بھی فائنل میچ دیکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll