پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس، بلاول بھٹو نےپی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا
کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاوبھٹو نے پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سیاست عزت کے لئے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ( سی ای سی) میں پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا معاملہ زیربحث آیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء کو شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا،چیئرمین پیپلزپارٹی و پی پی رہنما بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے شوکاز نوٹس پھاڑے جانے پر سی ای سی کے شرکاء کی جانب سے تالیاں بجائیں گئیں ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سیاست عزت کے لئے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے تھے۔ سینیٹ میں اپوزیشن کے دو علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو کے علاوہ مصدق ملک، کامران مرتضی، مولانا عطاالرحمٰن سمیت دیگر نے شرکت کی تھی ۔ پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل ومسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شوکاز نوٹسز جاری کرکے پیپلز پارٹی سے جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 16 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 19 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 18 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago






