لاہور:سستے آٹے کی کوشش میں ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا


لاہور کے علاقے ساندہ میں یوٹیلیٹی اسٹورپرسستے آٹے کے حصول کے لئے قطارمیں موجود شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
53 سالہ محمد سہیل آٹے کی خریداری کے لیے یوٹیلٹی اسٹورآیا ہوا تھا، اس دوران اُسکی اچانک طبیعت خراب ہوئی اوروہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی۔
واضح رہے کہ آٹے کے حصول کی جنگ ميں يہ پہلی موت نہيں۔ 7 جنوری کو ميرپور خاص ميں مالہی کالونی کا 40 سالہ مزدور ہرسنگھ کولہی آٹا لينے کے دوران پيروں تلے روند کر زندگی ہار گیا تھا۔
10 جنوری کو فیصل آباد میں سستے آٹے کے حصول کی تگ ودو میں نشاط آباد کی رہائشی خاتون 6 بچوں کی ماں نسرین بی بی موٹر سائیکل کی ٹکر سے جان بحق ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں لوگ سستے آٹے کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ آٹے کے اسٹالز پر لوگوں کی قطاریں لگی ہیں۔ بچے، بڑے، بوڑھے، خواتین سب آٹے کے لئے پریشان ہیں۔

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 10 hours ago
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 9 hours ago

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 11 hours ago

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 11 hours ago

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 10 hours ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 11 hours ago

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 11 hours ago

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 9 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 8 hours ago

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 7 hours ago

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 6 hours ago

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago