باپ نےڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کردیا
سردریاب کے گاؤں وانو گھری میں باپ نے 18 سالہ بیٹی کی ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کردیا۔

.jpg&w=3840&q=75)
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے سٹی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی اور داماد کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس کا شوہر بختیار گل وہاں پہنچا اور بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا، کسی شخص نے اس کے شوہر کو سوشل میڈیا پر موجود بیٹی کی ڈانس ویڈیو پر طعنہ دیا جس کے بعد اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا، متوفی لڑکی اسلام آباد کے ایک امیر گھرانے کے گھر میں ملازمہ تھی جہاں سوات کا ایک لڑکا بھی کام کرتا تھا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اس لڑکے نے مقتولہ کو شادی کی پیش کش کی لیکن اس نے انکار کردیا کیونکہ اس کی پہلے ہی منگنی ہوچکی تھی۔مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ اس کے بعد لڑکے نے اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور جب وہ اپنی کوششوں میں ناکام رہا تو اس نے بدلہ لینے کے لیے جعلی آئی ڈی کے ساتھ اس کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے روز انہوں نے لڑکے کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل






