Advertisement
پاکستان

فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیے جانے کا امکان

اسلام آباد: فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 12 2021، 11:05 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا امکان ہے، فواد چوہدری کو اضافی ذمہ داری دی جانے کی اطلاعات ہیں ۔ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات و نشریات کی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت کر دی گئی،  وزیراعظم عمران خان  نے فواد چوہدری کو اضافی چارج کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ذرائع کے مطابق  فواد چوہدری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ وزارت اطلاعات و نشریات کے معاملات بھی دیکھیں گے۔

گزشتہ ماہ   سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو ہٹا کر بیرسٹر حماد اظہرکووفاقی وزیرخزانہ مقررکردیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول نہ کرنے پر عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

خیال رہے کہ  شبلی فراز نے سینیٹر منتخب ہونےکے بعدتا حال وفاقی وزیر اطلاعات  کا حلف نہیں اٹھایا اور وفاقی وزیر ‏اطلاعات کی عدم موجودگی میں فواد چوہدری ، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے متعلق میڈیا کو ‏بریفنگ دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement