پاکستان
کرپشن کی رٹ لگانےوالےاپنےحساب کی تیاری کریں:خواجہ سعد رفیق
لاہور: مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت وہ پڑیابیچنےکی کوشش کررہی ہےجس کاچورن کوئی نہیں خریدتا،کرپشن کی رٹ لگانےوالےاپنےحساب کی تیاری کریں،کرپشن کاچورن اب نہیں بکنےوالا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ؤں نےلاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں مسلم لیگ کے سینئررہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکمران گورننس میں ناکام ہوگئے، ان سے حکومت نہیں چل رہی،انہوں نے ادارے اور معیشت تباہ کر دی ہیں،مہنگائی کے ستائے عوام انہیں بددعائیں دے رہے ہیں، حکومت وہ پڑیابیچنےکی کوشش کررہی ہےجس کاچورن کوئی نہیں خریدتا، کرپشن کی رٹ لگانےوالےاپنےحساب کی تیاری کریں،کرپشن کاچورن اب نہیں بکنےوالا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں چند دن رہ گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ دھاندلی کی مہم میں شامل ہے، حکومت ڈسکہ میں غنڈہ گردی کر رہی ہے، ہمارے ساتھیوں کو ڈرایا جارہا ہے، کھوکھر برادران کے گھروں کو گرا دیا گیا ہے،قبضہ گروپس کی لسٹ میں ن لیگ کےلوگوں کےنام ڈالےگئے، حکومت نےلوگوں کاجیناحرام کردیاہے،آپ کےخواب میں پی ڈی ایم اور(ن)لیگ آتی ہے،ایسی آمرانہ روش پہلےنہیں دیکھی،جومرضی کرلیں ہماری آوازدبانہیں سکتے،موجودہ دورزیادہ دیرنہیں چلےگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نےکہا کہ پی اےسی میں براڈشیٹ کامعاملہ زیربحث نہیں لایاجارہا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نےحکومت کوکرپٹ ترین کہا،بنی گالہ کوریگولرائزکرنابدنیتی ہے،ن لیگ نےنیب قانون بھگت لیااب تبدیل نہیں کیاجائےگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نےکہا کہ شہزاداکبرکےبھائی سرکاری اراضی پرقبضہ کرنےگئےتھے اور شہزاداکبرکےبھائی نےپنڈی میں زمین پرقبضہ کرنےکی کوشش کی،تاہم پراپرٹی کےتنازع پر4افسران کےتبادلےکیےگئے۔
ٹیکنالوجی
آسٹریلیا نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون جلد بازی میں متعارف کرایا، میٹا کا الزام
شواہد اور نوجوانوں کی آرا کو مدنظر رکھے بغیر قانون سازی کی گئی، میٹا
سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے الزام عائد کیا ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے قانون سازی میں جلد بازی سے کام لیا ہے۔
کمپنی کے مطابق شواہد اور نوجوانوں کی آرا کو مدنظر رکھے بغیر قانون سازی کی گئی، واضح رہے کہ اس پابندی کا اطلاق ایک سال کے عرصے میں ہوگا۔
خیال رہے کہ 28 نومبر کو آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں پرسوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بل کی منظوری دی تھی۔
بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہوگا۔
اب تک بیشتر سوشل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے قانون پر عملدرآمد کی بات کی گئی ہے، ایسا نہ کرنے پر بھاری جرمانوں کا سامنا ہوگا۔
مگر سوشل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے اس کے نفاذ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفریح
شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار
فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ ٹیکس ادا کیا
بالی ووڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔
فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے اس سال 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
جبکہ اس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان کہلائے جانے والے سلمان خان کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 75 کروڑ ٹیکس ادا کیا،اس کے بعد امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔
اسی طرح خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپورخان ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
پاکستان
رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی
ایسے وقت میں گورنر راج لگانا یا گرفتاریاں کرنا پی ٹی آئی کو فائدہ دیں گی
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی بھی نہیں لگانی چاہیے یہ وقت درست نہیں ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی بھی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں گورنر راج لگانا یا گرفتاریاں کرنا پی ٹی آئی کو فائدہ دیں گی، یہ باتیں ضرور ہوئی ہیں وزیراعظم اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ دو ڈھائی ہزار لوگ گرفتار ہوئے لیکن کوئی ایم این اے یا ایم پی اے گرفتارنہ ہوا جب لیڈر ہی بھاگ گئے تو ورکرز نے وہاں کیوں کھڑے رہنا تھا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو پتا تھا کہ میں آگے جاؤں گا تو گرفتاری ہوجائے گی، وہ تو آنا ہی نہیں چاہتے تھے، ان کی انڈراسٹیڈنگ ایسی تھی کہ واپس جانا بہتر سمجھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنا بہت بڑا سیاسی نقصان کردیا ہے، آنسو گیس کی شیلنگ سے ہی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی واپس چلے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے پی سے 15 سے 20 ہزار لوگوں کو ایم این ایز، ایم پی ایز لے کر آئے تھے، یہ سب لوگ اسلام آباد میں کھڑے رہتے تو پھر شاید نقصان بہت زیادہ ہوتا، جب علی امین اور بشریٰ بی بی ہی نکل گئے تو ورکرز بھی بکھر گئے اور بھاگے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح بیانیہ بنارہی اس طرح نہیں ہوسکتا، ان کا تھوڑا بہت نقصان ہوا ہوگا یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے، جیسے رینجرز پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی ایسے پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہوگا۔
-
علاقائی 11 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
علاقائی 11 گھنٹے پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
-
کھیل 10 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
پاکستان ایک دن پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ