کھیل
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ، قومی اسکواڈ کا اعلان ،کئی بڑے نام فارغ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کئی بڑے ناموں کو اسکواڈ میں جگہ نہ مل سکی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیےچیف سلیکٹر محمد وسیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے دیگرکھلاڑیوں میں حیدرعلی، آصف علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، ظفر گوہر، محمد نواز، فہیم اشرف، عامر یامین، عماد بٹ، محمد رضوان، سرفراز احمد، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد حسنین، زاہد محمود اورعثمان قادر شامل ہیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 31, 2021
دوسری جانب کئی بڑے ناموں کو اسکواڈ میں جگہ نہ مل سکی اور فخرزمان،محمد حفیظ، شاداب خان،عبداللہ شفیق،محمد موسیٰ، عماد وسیم اور وہاب ریاض کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 11 فروری سے لاہور میں شروع ہو گی دوسرا میچ 13 فروری جبکہ تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر آگیا
دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں رات دیر گئے بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور پاکستان کا شہر لاہور دوسرے نمبر پر آگئے۔
آلودہ ترین شہروں میں دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرے نمبر پر جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر شمار کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث مختف موٹرویز بھی بند کردیے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 سمیت دیگر شاہراہوں کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ، موٹر وے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ، ایم 11 کو سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ عوام اسموگ اور دھند کے سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں، رات کو سفر کرنا پڑے تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
اسموگ نے پنجاب میں تعلیمی نظام کو بھی متاثرکردیا ہے، اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ نجی اداروں کو آدھا اسٹاف آن لائن شفٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ڈولفن فورس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی اسموگ موجود ہے۔
پاکستان
خیبر پختونواہ میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، بیرسٹر سیف
علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں لیکن صرف بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال کا انتظار ہے، مشیر اطلاعات کے پی
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کے پی میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں لیکن صرف بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال کا انتظار ہے۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرے ان کا آخری وقت آپہنچا ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، فائنل کال کا اعلان ہوتے ہی خیبر پختونخوا سے احتجاج کا بھرپور سلسلہ شروع ہوگا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ فائنل کال جعلی حکومت کے جنازے کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور جعلی حکومت کی سیاسی لاش علی امین گنڈاپور دفنائیں گے، جعلی حکومت کچھ بھی کرے ان کا آخری وقت آ پہنچا ہے، فائنل کال کے بعد ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعلی مقدمات کا خاتمہ اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت مینڈیٹ چوروں کا کڑا احتساب ہوگا، فائنل کال اتنی شدید ہوگی کہ شاید جعلی راج کماری مریم نواز اور ان کے ابا جنیوا سے واپسی مؤخر کرکے وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں۔
مشیر اطلاعات خبیرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی اور منتخب اراکین کی گرفتاری جعلی حکومت کی فائنل کال سے حواس باختگی ظاہر کرتی ہے۔
جرم
چین:طلاق سے ناراض شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی،35 افراد ہلاک متعدد زخمی
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر زوہائی میں ایک اسپورٹ سینٹر کے اسٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بیئرر کو توڑے ہوئے اسپورٹ سینٹر میں داخل ہوئی تھی۔ حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے جن میں نوعمر اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔
خیال رہے کہ یہ حادثہ شہر میں سخت سکیورٹی کے باوجود پیش آیا جہاں ایک بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کی میزبانی کی جا رہی ہے
-
ٹیکنالوجی 20 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تفریح 12 گھنٹے پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ