جرم
کوہاٹ میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 طلباء ڈوب کر جاں بحق
پشاور: کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی الٹنے سے تمام طلباء ڈوب گئے جن کی تعداد 25 سے 30 بتائی جاتی ہے، مدسرے کے طلباء پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ اب تک 18 طلباء کو نکال لیا گیا ہے جن میں 10 طلباء جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو بحفاظت نکانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
محمد اعظم خان نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ریسکیو کارروائیوں کی خود نگرانی کریں۔
پاکستان
صدر مملکت نے مسلح افواج کے جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا
صدر مملکت نے پاک فوج کے شہداء کو سٹار آف گڈ کنڈکٹ سے نوازا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں مسلح افواج کے خدمات انجام دینے والے اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔
پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے مجموعی طور پر 49 افسروں اور جوانوں نے فوجی اعزازات حاصل کیے جن میں چار شہید فوجیوں کے اہل خانہ کو آرڈر آف ایکسیلنس، کریسنٹ آف ایکسی لینس اور سٹار آف گڈ کنڈکٹ کی کیٹیگریز میں شامل کیا گیا۔ دوست ممالک کی دو غیر ملکی شخصیات نے بھی باوقار اعزازات حاصل کیے۔
بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر شیخ محمد بن سلمان الخلیفہ کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں آرڈر آف ایکسیلنس (ملٹری) اور سعودی عرب کے دفاعی اتاشی میجر جنرل (پائلٹ) اسٹاف عواد بن عبداللہ الزہرانی کو کریسنٹ آف ایکسیلنس (ملٹری) سے نوازا گیا۔
صدر مملکت نے آپریشن ایریاز میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے شہداء کی بہادری کے اعتراف میں انہیں سٹار آف گڈ کنڈکٹ سے نوازا۔
ایوارڈز شہداء کے لواحقین نے وصول کیے، جن میں میجر شجاعت حسین (30 بلوچ رجمنٹ، انگور اڈا، جنوبی وزیرستان میں شہید)؛ کیپٹن بلال خلیل (آرمی میڈیکل کور، نوشکی، بلوچستان)؛ کیپٹن فہیم عباس (72 پنجاب رجمنٹ، بنوں کے علاقے جانی خیل میں شہید)؛ اور سپاہی محمد وقاص (18 فرنٹیئر فورس رجمنٹ، شمالی وزیرستان میں شہید)۔
صدر مملکت نے ائیر مارشل چوہدری احسن رفیق (ایئر ہیڈ کوارٹرز)، ائیر مارشل وقاص احمد سلہری (اے ایچ کیو)، میجر جنرل خرم نثار (جوائنٹ سروسز ہیڈکوارٹر)، میجر جنرل قمر النساء چوہدری (آرمی میڈیکل کور) کو کریسنٹ آف ایکسیلنس (ملٹری) عطا کیا۔ میجر جنرل عرفان علی مرزا (اے ایم سی)، میجر جنرل محمد رفیق ظفر (اے ایم سی)، ریئر ایڈمرل جاوید اقبال ( نیول ہیڈ کوارٹرز)، ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد (این ایچ کیو)، ریئر ایڈمرل سلمان الیاس (این ایچ کیو)، ایئر وائس مارشل محمد ندیم صابر۔ (اے ایچ کیو)، میجر جنرل سید خرم شہزاد (اے ایم سی)، میجر جنرل بلال عمیر (اے ایم سی)۔
میجر جنرل محمد وسیم (اے ایم سی)، میجر جنرل محمد سہیل امین (اے ایم سی)، میجر جنرل عریق الرحمان سلہریا (اے ایم سی)، میجر جنرل محمد علیم (اے ایم سی)، ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ (اے ایچ کیو)، میجر جنرل محمد اویس دستگیر۔ (جی ایچ کیو)، میجر جنرل احمد شریف چوہدری (جے ایس ایچ کیو)، ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی (این ایچ کیو)، میجر جنرل عمر احمد بخاری (جی ایچ کیو) بھی کریسنٹ آف ایکسیلینس حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔
مزید برآں میجر جنرل عنایت حسین (جی ایچ کیو)، میجر جنرل کمال اظفر (فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن)، میجر جنرل محمد عامر نجم (نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی)، میجر جنرل عادل یامین (جی ایچ کیو)، میجر جنرل فہیم عامر (انٹر سروسز انٹیلی جنس)، میجر جنرل محمد عامر نجم جنرل شاہد منظور (جے ایس ہیڈکوارٹر)، میجر جنرل محمد کاشف آزاد (آئی ایس آئی)، میجر جنرل تبسم حبیب (جی ایچ کیو)، میجر جنرل کامران احمد ستی (جی ایچ کیو)، میجر جنرل عادل رحمانی، میجر جنرل محمد حسن خٹک (آئی ایس آئی)، میجر جنرل محمد حسن خٹک محمد شجاع انور (جنرل آفیسر کمانڈنگ)، میجر جنرل ماجد جہانگیر (جے ایس ہیڈکوارٹر) نے ایوارڈ وصول کیا۔
میجر جنرل اظہر وقاص (رینجرز)، میجر جنرل آصف محمود گورایہ (آرمی ایئر ڈیفنس)، میجر جنرل عاکف اقبال (آئی ایس آئی)، میجر جنرل راشد محمود، میجر جنرل محمد عرفان (جی او سی)، میجر جنرل دلاور خان (جے ایس ہیڈکوارٹر) جنرل عبدالمعید (جی او سی)، ریئر ایڈمرل محمد سلیم (این ایچ کیو)، ائیر وائس مارشل شمس الحق (اے ایچ کیو)، میجر جنرل چوہدری محمد قمر الحق نور اور ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ (اے ایچ کیو) کو کریسنٹ آف ایکسیلنس سے نوازا گیا۔ .
پاکستان
حسان خان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے
کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری سے حسان نیازی کو لے کر کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا۔عدالت نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، حسان نیازی کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کو منظور کیا جاتا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ حسان خان نیازی کو تفتیشی افسر متعلقہ عدالت میں 25 مارچ کو پیش کرے، جس کے بعد کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری سے حسان نیازی کو لے کر کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئی۔
پاکستان
وزیراعظم کامفت آٹے کی تقسیم کے مقامات کا اچانک دورہ
رمضان المبارک میں آٹے کی تقسیم کے دوران کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔
متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں آٹے کی تقسیم کے دوران کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے، بزرگ ، معذور اور علیل لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین اور مرد شہریوں سے مفت آٹے کی فراہمی میں مشکلات کے بارے میں پوچھا۔
وزیراعظم نے آٹے کے معیار اور اس کے حصول کےلئے مشکلات سے متعلق بھی شہریوں کی رائے بھی معلوم کی ۔وزیراعظم نے شہریوں کی آراء کی روشنی میں حکام کو اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے شہریوں کے لئے انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا،انتظامات دیکھے۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے،بزرگ، معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال کیا جائے،بزرگ خواتین اور بچوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کے لئے بھی بہترین انتظامات یقینی بنائیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس کار خیر کو سرکاری ڈیوٹی نہیں خدائی ڈیوٹی سمجھ کر انجام دیں،رمضان المبارک میں مخلوق خدا کی خدمت کرکے باری تعالیٰ کو راضی کریں۔وزیراعظم مفت آٹا سینٹر میں آئے بچوں سے بھی ملے، بات چیت بھی کی۔
وزیراعظم نے شہریوں میں مفت آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے۔ وزیراعظم نے سیکرٹری فوڈ، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنرز کو بہتر انتظامات پر شاباش دی اور وزیراعظم نے انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
پنجاب میں الیکشن ملتوی، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
رمضان میں سندھ کے اسکولوں کے نئے اوقات
-
کھیل 2 دن پہلے
ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ عمرہ ادائیگی پر تصاویر شیئر کردیں
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
بھارتی پارلیمنٹ نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ