جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات لڑیں گے، پی ٹی آئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات لڑیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات لڑیں گے، پی ٹی آئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی کی جانب سے مخدوم شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ قوم مطالبہ کر رہی ہے کہ ملک میں فی الفور انتخابات کرائے جائیں، تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ہونی والی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پی ٹی آئی اب سیاسی میدانوں میں ان کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اس وقت ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم عوام کی کچہری میں سرخرو ہوں گے، آج تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت عمران خان نے کی،اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، تحریک انصاف کے اجلاس میں4 قراردادیں منظور کی گئیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے فواد چودھری کی گرفتاری پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ فواد چودھری کی گرفتاری کا از خود نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں فواد چودھری کو انصاف ملے گا اور رہائی ملے گی، موجودہ صورتحال پر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ صدر مملکت پی ٹی آئی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات اور دھمکی آمیز فون کالز کا نوٹس لیں جب کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کیلے پشاورہائیکورٹ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ فوری انتخابات کے لیے کل پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، پی ڈی ایم نے اپنی سنگین بدانتظا می کے ذریعے عوام کو 50 برس کی بد ترین مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ان کی پالیسی سے لاکھوں لوگ بے روز گار ہوگئے ہیں، انہوں نے ملک کو دیوالیہ پن کی دہلیز پر لاکھڑا کیا ہے۔

 
 

پاکستان

قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی

سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، سزاؤں میں کمی کا اطلاق زیادتی، چوری، ڈکیتی ، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہو گا۔

یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں ، ان پر ہو گا، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ، ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا، 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے  ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج

چیئرمین پاکستان تحریک اانصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر130 مقدمات درج کئے گئے ہیں، لاہور ہائی کورٹ میں تفصیلات پیش

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج

چیئرمین پاکستان تحریک اانصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر130 مقدمات درج کئے گئے ہیں، لاہور ہائی کورٹ میں تفصیلات پیش

اسلام آباد میں عمران خان سمیت دیگر ساتھی رہنماوں پر 43 مقدمات درج کئے گئے جبکہ اسلام آباد میں 9 مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں۔

پنجاب میں پی ٹی آئی کے خلاف 84 مقدمات درج ہیں جن میں سب سے زیادہ 27 مقدمات لاہور میں درج کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے بھی عمران خان کے خلاف 3 مقدمات درج کئے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انتقامی کاروائیوں کا سامنا  کررہے ہیں، عدلیہ ہمارے خلاف جعلی مقدمات کا نوٹس لے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس جمال باومین نے قرارداد متعارف کرائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف، 23 مارچ کو یوم پاکستان قرار دینے کا کہہ دیا گیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس جمال باومین نے قرارداد متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان قراردینا پاک امریکا تعلقات کو مضبوط کرنے کی عکاسی ہے۔

امریکی رکن کانگریس باومین نے اپنے پیغام میں پاکستان ڈے کے ساتھ رمضان کی بھی مبارک باد دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll