جی این این سوشل

کھیل

جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا

نئی دہلی: جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مؤقر بھارتی جریدے اسپورٹس اسٹار کے مطابق بھارت میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں جرمنی نے بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

جرمنی اور بیلجیئم کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا استعمال کیا گیا جس میں جرمنی نے 4-5 سے کامیابی حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ 1994 میں جیتا تھا۔

 
 

پاکستان

شبلی فراز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

ہم سب نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی مشاورت کی ہے، سربراہ سنی اتحاد کونسل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شبلی فراز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شبلی فراز کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا ہے۔

رولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ ہم سب نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی مشاورت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جلسوں اور تحریک کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے زور دیا ہے کہ آزاد میڈیا کیلئے مضبوط پالیسی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی کامیابی کا آخری فیز چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آخری مرحلہ ہے یہ جنگ ہم جیت چکے ہے،ہمارے دشمن ہار چکے ہے ہماری جیت کا اعلان نہیں کررہے یہ لوگ کیونکہ یہ خوفزدہ ہے، عمران خان انشاء اللہ بہت جلد دوبارہ اپنی عوام میں ہوں گے اور اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج پر گوکل کے 28 ملازمین کو برطرف

گوگل نے اسرائیلی حکومت کو مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون سے ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج پر گوکل کے  28 ملازمین کو برطرف

امریکی کمپنی گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج پر اپنے 28 ملازمین کو برطرف کردیا۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اسرائیلی حکومت کو مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون سے ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا جس کے خلاف گوگل کے ملازمین نے نیویارک سٹی ، سیاٹل اور کیلیفورنیا میں کمپنی کے دفاتر میں احتجاج کیا۔

ملازمین کا موقف تھا کہ کمپنی اسرائیل کی مدد کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی میں شرکت کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ملازمین نے گوگل سے اسرائیل کے ساتھ کئے گئے مذکورہ معاہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

گوگل انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کے احتجاج کو دیگر ملازمین کے کام میں رکاوٹ ، کمپنی کی پالیسیوں کے خلاف اور ناقابل قبول رویہ قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ 28 ملازمین کو باقاعدہ تحقیقات کے بعد برطرف کیا گیا ۔

انتظامیہ کے مطابق ملازمین کے احتجاج کی تحقیقات جاری رکھی جائیں گی اور مزید ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گوگل نے نیویارک میں کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے اسرائیلی ٹیک ایونٹ کے دوران فلسطین کے حق میں نعرہ لگانے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کو برطرف کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے فلائٹ آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا اور 9 جون تک بلا تعطل جاری رہے گا، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی

وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی،عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے فلائٹ آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا اور 9 جون تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق حج آپریشن ملک بھر کے 8 ہوائی اڈوں کے ذریعہ مکمل کیا جائے ۔ اسلام آباد لاہور اور کراچی سمیت کوئٹہ،سکھر،سیالکوٹ، رحیم یار خان ایئر پورٹس پر آپریشن ہوگا۔پشاور کے عازمین اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔

فیصل آباد کے عازمین لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ رواں سال کراچی ایئرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کےتحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

چار ایئرلائنز حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں گی جن میں سعودی ایئر لائن،پی آئی اے،سیرین ایئر لائن اورایئربلیو شامل ہیں۔عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپوں میں شروع ہوگا۔سرکاری حج سکیم کے تحت 69 ہزار 500 عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll