Advertisement
پاکستان

جنرل باجوہ نے اعتراف کیا عمران خان جیسا بلنڈر ہم سے ہوا، اعتراف کافی نہیں، سیاست سے باہر پھینکنا ہو گا، مریم نواز

ملتان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھڑی چور نے نہ صرف گھڑی چوری کی بلکہ پاکستان کو ہرجگہ نقصان پہنچایا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 6th 2023, 3:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنرل باجوہ نے اعتراف کیا عمران خان جیسا بلنڈر ہم سے ہوا، اعتراف کافی نہیں، سیاست سے باہر پھینکنا ہو گا، مریم نواز

انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ نے اعتراف کیا عمران خان جیسا بلنڈر ہم سے ہوا، اعتراف کافی نہیں ،عمران خان کو سیاست سے باہر نکال پھینکنا پڑے گا،ملک پر لگا داغ دھونا ہوگا، یہ تجربہ ملک کو لے ڈوبا۔

مریم نواز نے کہا کہ پانچ کا ٹولہ اس سانپ کو لایا اور اب یہ ان کو ڈس رہا ہے، یہ اب ایک دوسرے کا گریبان پکڑرہے ہیں، ٹینکوں کے آگے لیٹنے کا دعویٰ کرنے والے بار بار بلک بلک کر رور ہے ہیں ، پہلی بار بے فیض ہوئے ہیں تو ان کو سمجھ نہیں آرہی ہے، یہ فیض کے سر پر اور اس کی بیساکھیوں پر سیاست کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے شرکا سے استفسار کیا کہ بیٹی کو باپ کے سامنے گرفتار کیا گیا  تو کیا کسی نے نواز شریف کو روتے دیکھا؟ ان کی روتی شکلیں دیکھ کر مجھے نوازشریف پر فخر ہوتا ہے، ہم نے کئی ماہ جیل میں گزارے مگر ان کی طرح روئے نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رانا ثنااللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنا، جس میں سزائے موت ہو سکتی تھی، کیا کبھی کسی نے شاہد خاقان عباسی، راناثنااللہ اور مفتاح اسماعیل کو روتے دیکھا؟ کسی نے نوازشریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو روتے ہوئے دیکھا؟

میں نے اپنے باپ کو حوصلہ دیا کہ آپ گھبرائیں نہیں آپ کے ساتھ ہوں، البتہ مجھے میرے والد کے سامنے گرفتا کیا گیا تو میری چھوٹی بیٹی روئی۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف عمران خان کی طرح بنی گالہ میں رو پوش نہیں ہوتے، مشکلات ضرور ہیں لیکن ہم ان مشکلات سے ضرور باہر نکلیں گے، تھوڑا وقت لگے گا مگر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر آگئے تھے، لوگوں کو جیل بھرو تحریک کا کہنے والا زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے، چار سال کےدوران جو کہتا تھا سب کو رلاؤں گا وہ آج خود رو رہا ہے، ایسا کرتے ہیں چندہ جمع کر کے ان کو ٹشو پیپر لے کر دیتے ہیں۔

مریم نوازنے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سلام، ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان، انشااللہ۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کے بھائیوں گھڑی دیکھ کر بتاو وقت کیا ہوا ہے؟ گھڑی کی بات آئی تو سب کو گھڑی چور یاد آیا، سارے حقائق بتاؤں گی اور سچ بتاؤں گی۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مجھے احساس ہے کہ مہنگائی ہے، روٹی، بجلی اور گیس سمیت تمام چیزیں مہنگی ہیں لیکن پاکستان کے عوام کو پتہ ہے کہ یہ مہنگائی کس کی لائی ہوئی ہے؟ عوام کی مشکلات کو دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت جب آئی تو ملک میں بڑے بڑے منصوبے لگائے گئے، تاریخ گواہ ہے جب جب نواز شریف کی حکومت آئی عوام کو ہر چیز میں ریلیف دیا گیا، نوازشریف کی حکومت جب آئی تو عوام کو روزگار اور سہولتیں ملیں، جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی تو پاکستان نے ترقی کی۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز انہوں نے کہا کہ 2013 میں بھی پاکستان کو ڈوبی ہوئی معیشت ملی، نوازشریف کے دور میں غریب کو تین وقت روٹی ملتی تھی،

آئی ایم ایف کے ساتھ نوازشریف نے بھی معاہدہ کیا مگر عوام پر بوجھ نہیں ڈالا لیکن ایک معاہدہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،

معاہدے کی وجہ سے ہمیں قیمتیں بڑھانی پڑرہی ہیں، ن لیگ کو 2022 میں بھی اجڑا ہوا پاکستان ملا ہے لیکن ہم اس صورتحال سے باہر نکلیں گے۔

Advertisement
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 hours ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 5 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 5 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 5 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 8 minutes ago
Advertisement