پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات 16مارچ کے بجائے 19 مارچ کو پولنگ کرانے کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف نے 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے جمعرات کے دن پولنگ پر اعتراض کرتے ہوئے اتوار 19 مارچ کو انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔


پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے جمعرات 16 مارچ کے بجائے اتوار 19 مارچ کو پولنگ کرانے کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ای سی پی نے 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، جمعرات معمول کار کا دن ہے، عوام نجی و سرکاری امور میں مصروف ہوں گے، ورکنگ ڈے پر پولنگ سے بڑی تعداد میں ووٹرز حق رائے دہی کے استعمال سے محروم ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی طور پر چھٹی کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو بھی ٹرن آؤٹ پر منفی اثر کے امکانات ہیں، تاریخ میں معمولی سی تبدیلی سے انتخابی عمل میں ووٹرز کی شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنماء کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے شیڈول پر نظرثانی کرے اور ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اتوار 19 مارچ کو کروائے۔
واضح رہے کہ یہ تمام نشستیں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 13 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 17 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 14 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل
