پاکستان کی معیشت نازک مرحلے پر ہے،ورلڈ بینک


عالمی بینک نے پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی سے متعلق رپورٹ جاری کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان مالی وسائل کی تقسیم سے متعلق خرابیاں دور کرنے پر زور دے۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت پیداواری صلاحیت میں اصلاحات کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، وسائل کے اعتبار سے پیداوار نہ ہونا ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔
رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ تمام شعبوں پر ٹیکسوں کو ہم آہنگ کرنے سے معیشت میں بہتری آسکتی ہے، رئیل اسٹیٹ کے شعبے کے بجائے مینوفیکچرنگ اور تجارتی شعبے کو بہتر کیا جائے، تجارتی پالیسی کے ذریعے برآمدی شعبوں برآمد مخالف رویوں کو ختم کیا جائے۔
پاکستان میں 22 فیصد خواتین ملازمت کرتی ہیں، اس شرح کو بڑھانے کی ضرورت ہے، خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت سے ترقی میں اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید بیان کیا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت نازک مرحلے پر ہے، پاکستان کو سالانہ 6 سے 8 فیصد معاشی ترقی کی ضرورت ہے،عالمی بینک نے رئیل اسٹیٹ کے بجائے مینوفیکچرنگ، تجارتی شعبوں میں وسائل لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رکاوٹیں دور کرنے سے خواتین کیلئے روزگار کے 73 لاکھ نئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں، لیبر فورس یا روزگار کی فراہمی میں خواتین کا حصہ بڑھانا ہوگا۔
خواتین کو روزگار کی فراہمی سے جی ڈی پی میں شرح 23 فیصد تک بڑھائی جاسکتی ہے، پاکستان کا بنیادی مسئلہ سرمایہ کاری اور برآمدات کے بجائے نجی اور حکومتی اخراجات پر انحصار ہے۔
عالمی بینک نے اشیاء کی درآمد پر ٹیکس ڈیوٹیز کی بلند شرح کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں کے اندر ڈائریکٹ ٹیکسوں میں ہم آہنگی لانا ہوگی، صنعتی شعبے افرادی قوت میں خواتین کا حصہ 4 فیصد ہے۔

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- 12 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور
- 15 گھنٹے قبل

ایف سی ہیڈ کوارٹرز خودکش دھماکا: تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہو گئی
- 19 گھنٹے قبل

آئی سی آر سی اور میڈیا ان لیمیٹڈ کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے دو روزہ 'ہیومینیٹیرین رپورٹنگ' ورکشاپ کا انعقاد
- ایک دن قبل

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا،وزیر دفاع
- 15 گھنٹے قبل
سٹڈنی: دوران پروازدو طیارے آپس میں ٹکرا گئے،پائلٹ جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

منشیات کی سمگلنگ پختونخوا حکومت کی زیرنگرانی ہوتی ہے جس کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتا ہے،عطا تارڑ
- 17 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم پر انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا، دفتر خارجہ کا ردعمل
- 18 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کی ملاقات، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

گلوکار ساحر علی بگا کا گانا ’’مستانی‘‘ مقبول ہو گیا
- 19 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
الیکشن کمیشن نے ہری پور ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات کوبے بنیاد قرار دے دیا
- 19 گھنٹے قبل












