جی این این سوشل

تجارت

ہفتے کے آخری روز ایک تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوگیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کارحجان جاری ہے، ہفتے کے آخری روز سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہفتے کے آخری روز ایک تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سونے کی قیمتوں میں اضافے کارحجان جاری ہے، ہفتے کے آخری روز سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے آخری روز ایک تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوگیا.

ایک تولہ سونا بڑھ کر 1 لاکھ 98 ہزار 400 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 96 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 2160 روپے پر برقرار رہی۔

پاکستان

حکومت کو این آر او ٹو مبارک ہو، عمران خان کا نیب ترامیم فیصلے پر درعمل

سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کے فیصلے سے توشہ خانہ ٹو کیس ختم ہو گیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس بھی ختم ہونے کے قریب ہے، بانی چیئرمین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کو این آر او ٹو مبارک ہو، عمران خان کا  نیب ترامیم فیصلے پر درعمل

سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےسپریم کورٹ کے نیب ترامیم کے فیصلے سے توشہ خانہ ٹو کیس ختم ہو گیا، حکومت کو این آر او ٹو مبارک ہو۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو این آر او ٹو مبارک ہو، مجھے تو اس فیصلے پر خوشی منانی چاہیے، 190 ملین پاؤنڈ کیس بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔

بانی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کے خلاف اس لیے گئے کہ یہ کیسز ہم نے نہیں بنائے تھے، شہباز شریف کے تمام کیسز پرانے تھے صرف مقصود چپڑاسی کا شوگر اسکینڈل کیس ہمارے دور میں بنا، عوامی نمائندے قانون پاس کر کے اپنے کرپشن کیس ختم کر رہے ہیں، عوامی نمائندوں کا کام قوم کے پیسے کا تحفظ ہے۔ نیب ترامیم کے ذریعے وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن بنا دیا گیا ہے ،اس قانون سے چوری کے راستے کھول دیے گئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں 7 ہزار قیدی ہیں، اس قانون سے ان میں سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، نیب ترامیم سے اربوں کی چوری کرنے والوں کا فائدہ ہے۔  نظیر بٹ اور انعام شاہ اور توشہ خانہ کی تفتیشی آفیسر کو عدالت لے کر جاؤں گا جن کی وجہ سے میری بیوی سات ماہ سے جیل میں ہے۔ ایک کروڑ 80 لاکھ کے ہار کی قیمت تین ارب 18 کروڑ لگائی گئی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  میں سیاست نہیں جہاد کر رہا ہوں، ملک چھوڑ کر نہیں جاؤں گا، جو اوپر بیٹھے فیصلے کر رہے ہیں سب کی پراپرٹیاں باہر ہیں، مرنا ہم جیسے لوگوں نے ہے جن کا سب کچھ ملک میں ہے، ملک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور پر پارٹی رہنما تنقید کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور کو وزیراعلٰی میں نے منتخب کیا اس کے ساتھ کھڑا ہوں، علی امین گنڈا پور کو کمزور نہ کریں اس کے پیچھے کھڑا ہوں، جو لوگ باتیں کر رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے ہیں، کوئی بھی پیسہ لگا کر نہیں جیتا، جو سازش کر رہے ہیں ان کو کہتا ہوں کہ پھر نہ کہنا کہ ٹکٹ نہیں دیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی نیا توشہ خانہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عمران خان اور اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عمران خان اور بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت نیب حکام نے بتایا کہ سپریم کورٹ سے نیب ترامیم کیس پر فیصلہ آ چکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالت نے دیکھنا ہے کہ کیس میں اس عدالت کا دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اگر فوج غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہو چکی ہے تو یہ اچھی بات ہے، عمران خان

اگر یہ غیر سیاسی ہیں تو میجر، کرنل اور آئی ایس آئی کا جیل میں کیا کام ہے، بانی چیئرمین کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر درعمل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر فوج  غیر جانبدار اور غیر  سیاسی ہو چکی ہے تو یہ اچھی بات ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر فوج غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہو چکی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وہ غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہیں۔ . وہ اب سے غیر سیاسی ہو گئے تو ملک کے لیے اچھا ہو گا۔ لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ پہلے سے ہی غیر سیاسی ہیں تو اس سے بڑی غلط بیانی کوئی نہیں ہو سکتی۔

عمران خان نے کہا کہ اگر یہ غیر سیاسی ہیں تو میجر، کرنل اور آئی ایس آئی کا جیل میں کیا کام ہے؟

انہوں نے ملک اور خدا کی خاطر غیر سیاسی ہونے کی درخواست کی۔ صرف الفاظ سے کوئی غیر سیاسی نہیں بن سکتا، عمل کرنا پڑتا ہے۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ 9 مئی کو پارٹی ختم کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہیں جنرل فیض کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو جنرل باجوہ کی اجازت سے ملنے آتے تھے اور انہیں رپورٹ کیا کرتے تھے۔ جنرل باجوہ کے بغیر فیض کا ٹرائل بدنیتی پر مبنی ہے، جنرل فیض جنرل باجوہ کے ماتحت تھے۔ قمر جاوید کو اس لیے باہر رکھا جا رہا ہے کہ انہوں نے حکومت بدلی، اگر ان پر مقدمہ چلایا گیا تو وہ تمام راز فاش کر دیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

پاکستان کے شہر سوات سے تعلق رکھنے والی اورعالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلم ”دی لاسٹ آف دی سی ویمن“ نامی دستاویزی فلم سے بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی مذکورہ دستاویزی فلم کو ان کی پروڈکشن کمپنی ”ایکسٹرا کریکیولر“ نے تیار کیا ہے،اسی  کے تحت ملالہ دیگر فلمیں بھی بنائیں گی۔

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ، مذکورہ دستاویزی فلم کو ملالہ کے ساتھ امریکی اور کورین پروڈیوسرز نے بھی پروڈیوس کیا ہے ، اس کی ہدایات کورین فلم ساز نے ہی دی ہے۔

فلم’دی لاسٹ آف دی سی ویمن’ کو امریکا کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز کیا جائے گا ، ’دی لاسٹ آف دی سی ویمن‘ کو آئندہ ماہ 11 اکتوبر کو ٹی وی پر ریلیز کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے ستمبر 2022 میں اپنی فلم پروڈکشن کمپنی کو متعارف کرایا تھا اور ساتھ یہ بھی  تصدیق کی تھی کہ وہ نیٹ فلیکس اور ایپل ٹی وی سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس کے لیے فلمیں اور خصوصی طور پر دستاویزی فلمیں تیار کریں گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll