جی این این سوشل

کھیل

پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو زیر کرکے 21 ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 0-2 سے زیر کرکے 21 ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان  نے روایتی حریف بھارت کو زیر کرکے 21 ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 0-2 سے زیر کرکے 21 ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

 بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے یکطرفہ فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان نے میزبان ٹیم کو بآسانی شکست دے کر ایک مرتبہ پھر ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دونوں اعزازات اپنے نام کرلیے۔

فائنل کے پہلے میچ میں ایشین جونیئر چیمپئن نورزماں نے اپنے حریف کو 1-3 سے قابو کیا جبکہ دوسرے مقابلے میں محمد حمزہ خان نے مدمقابل کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔

 کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد اسکواش کے حوالے سے پاکستان کے لیے اچھی خوشخبری سامنے آئی ہے، امید ہے کہ اگر ہمارے نوجوان کھلاڑی اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

 

جرم

کارساز حادثہ کیس، نتاشہ کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس نا قابل قبول قرار

پولیس نےعبوری چالان میں برطانوی لائسنس کوناقابل قبول قرار دے دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کیس، نتاشہ کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس نا قابل قبول قرار

کراچی سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت کے دوران نتاشہ کے برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کے قابل قبول نہ ہونے کا انکشاف ہو اہے، پولیس نےعبوری چالان میں برطانوی لائسنس کوناقابل قبول قرار دے دیا ہے ۔

کارساز حادثہ کیس میں پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا، چالان کے مطابق انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کےبغیرڈرائیورگاڑی چلانے کا مجاز نہیں اور نہ ہی ملزمہ کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے ۔ چالان کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر دفعہ 322 کا اطلاق کیا گیا ہے۔

چالان کے مطابق گاڑی کی ملکیت کے لئے گل احمد ونڈ پاور کمپنی لمیٹڈ کو نوٹس جاری کیا ہے اور برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے لئے برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کوخط تحریرکیا۔ ملزمہ کے وکیل کی جانب سے پیش کئے گئے پاسپورٹ کی ٹریول ہسٹری کے لئے تحریر کیا گاڑی میں نصب ٹریکر کمپنی سے معلومات حاصل کرنے کے لئے خط تحریر کیا ہے ۔

پولیس سرجن کی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ نتاشہ وقت وقوعہ آئس کے نشے میں گاڑی چلا رہی تھی غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے 3 موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی کو روند ڈالا حادثے کے نتیجے میں عمران عارف اور آمنہ عمران موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ عبدالسلام اور شین الیگزینڈر حادثے میں زخمی ہوئے۔

میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کا علیحدہ مقدمہ درج کیا، روز وقوعہ نشےکی حالت میں گاڑی چلانے پرموٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ کا اضافہ بھی کیاگیا ، سی سی ٹی وی کی فرانسک کے لئے لاہور بھیجا ہوا ہے۔ چالان میں مدعی مقدمہ ، زخمی افراد سمیت مجموعی طور پر 15 گواہان شامل ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط بھی عائدکردیں ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سےباضابطہ روٹ پلان بھی جاری کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جلسہ جی ٹی روڈ کھولے میدان سنگھجائی میں ہوگا جس کا آغاز 4 بجے جبکہ اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، ریاست مخالف تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی شرائط کے مطابق آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکیورٹی کے ذمہ دار ہونگے، جبکہ ریاست مخالف پرمبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا، گرینڈ اپوزیشن الائنس کا فیصلہ، لاہور سمیت دیگر جلسوں کا بھی اعلان

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےنوٹیفکیشن میں کے پی، پنجاب سے بذریعہ موٹروے آنے والوں کے لیےالگ نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 13 دن آرام کے بعد 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔

ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں کرسٹل پیلس اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔ 

چوتھا میچ فلہم اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ لیورپول اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان اینفلیڈ،لیورپول میں کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں اتحاد سٹیڈیم ،مانچسٹر میں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ 14 ستمبر کا ساتواں اور آخری میچ آسٹن ولا اور ایورٹن کے درمیان ولا پارک،برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll