جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز میں افاضہ ، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.49 فیصد رہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز میں افاضہ ، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 498 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 22 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.49 فیصد رہی ہے۔

 اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضماعت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضماعت میں توسیع

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پیشی نہ کرانے پر جیل حکام کا جواب جمع نہ کرایا جا سکا اور عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کر لی۔

بعد ازاں عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کر تے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، سیکرٹریٹ ، کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب

صحت مند ہونے والے مریضوں کا تعلق پشاور، اورکزئی اور نوشہرہ سے ہے، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد ان کا پی سی آر نگیٹیو آگیا۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق سروسز ہسپتال میں زیر علاج ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، صحت مند ہونے والے مریضوں کا تعلق پشاور، اورکزئی اور نوشہرہ سے ہے۔

ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ تینوں مریضوں میں بیماری کی علامات ختم ہوچکی ہیں اور دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے ان کی کلیئرنس کی گئی ہے، متاثرہ افراد کو بروقت آئسولیٹ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مرض کی روک تھام ہوسکی ہے۔

اس ضمن میں وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے خیبر پختونخوا میں ایم پاکس سے متاثرہ تین مریضوں کی صحت یابی کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر صحت قاسم علی شاہ نے کہا کہ محکمہ صحت نے قلیل عرصے میں ایم پاکس کے پھیلاؤ کو محدود کردیا، پراونشل آؤٹ بریک ریسپانس کمیٹی کے تحت اُٹھائے جانے والے ہنگامی اقدامات اس بابت لائق تحسین ہیں، ہماری روٹین امیونائزیشن بھی دو مہینے کے اندر اندر کافی بہتر ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد

پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد

سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی قانون کے مسعودے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے قید یا جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ حماس پر پابندی قانون کے مسودے کو منظوری کیلئے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حماس پر پابندی کے اس فیصلے پیچھے سوئٹزرلینڈ کی یہودی تنظیمیں ایس آئی جی اور پی ایل جے ایس ہیں، جنہوں نے سوئس حکومت کو اس فیصلے پر مجبور کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll