جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری

یہ حملے اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی علی الصبح غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس سے متعلق اسرائیلی حکام کا دعوی ہے کہ فلسطینی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد غزہ پر بمباری کی گئی۔
 
یہ حملے ہفتے کے روز غزہ کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

گذشتہ موسم بہار میں اسرائیل میں خونریز حملوں کے سلسلے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی قصبوں پر تقریبا روزانہ رات کے چھاپے شروع کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی علی الصبح غزہ کی پٹی پر کئی دھماکے رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ان میں اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

جرم

راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

 خواتین پر تیزاب پھینکنا ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پی او

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

راولپنڈی: وارث خان پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دونوں نامزد دیوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ خاتون عذرا بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے شوہر محمد شکیل سے 14 سال قبل شادی کی تھی اور دو بچیاں بھی ہیں۔ تاہم شادی شدہ زندگی میں مسلسل تشدد کا سامنا کرنے کے بعد اس نے خلع کا مقدمہ دائر کر دیا تھا اور 9 اگست کو دونوں علیحدہ ہو گئے تھے۔

عذرا بی بی کے مطابق علیحدگی کے بعد اس کے شوہر اور دیوروں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ گزشتہ روز جب وہ اپنی سہیلی سے مل کر گھر واپس جا رہی تھی تو ظفر الحق روڈ پر اس کے دیوروں عدیل اور خلیل نے اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن صبا ستار کو تفتیش کی نگرانی سونپی ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے واضح کیا کہ خواتین پر تیزاب پھینکنا ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ موخر کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس طلب کرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل کو منایا جائے گا، مولانا فضل الرحمن اور سردار اختر مینگل سے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے لیے حمایت مانگی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارکان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ مشترکہ اجلاس سے قبل تمام ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں موجود رہیں۔ مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لیگی ارکان کو پیغام پہنچا دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد

پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد

سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی قانون کے مسعودے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے قید یا جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ حماس پر پابندی قانون کے مسودے کو منظوری کیلئے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حماس پر پابندی کے اس فیصلے پیچھے سوئٹزرلینڈ کی یہودی تنظیمیں ایس آئی جی اور پی ایل جے ایس ہیں، جنہوں نے سوئس حکومت کو اس فیصلے پر مجبور کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll