جی این این سوشل

کھیل

کراچی ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی

کراچی ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی ٹریفک پولیس نے  پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی ٹریفک پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی۔

 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے حوالے سے کارساز سے آنے والے میڈیا حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں گے۔

    ملینیم مال سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں گے اسی طرح سے نیو ٹاؤن سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے۔

عوام کیلئے پارکنگ انتظامات کے حوالے سے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم  آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوںگے ان کیلئے ڈالمیا روڈ غریب نواز فٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، پارکنگ کرنے کیلئے اصل شناختی کارڈ و میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا جہاں پر شائقین اپنی گاڑی و موٹر سائیکل پارک کر سکیں گے اور جہاں سے بذریعہ شٹل سروس انھیں نیشنل اسٹیڈیم لیجایا جائیگا۔

 ترجمان کے مطابق متبادل روٹ کے سلسلے میں دوران میچ لیاقت آباد 10 نمبر سے حسن اسکوائر پل جانب نیشنل اسٹیڈیم ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اسی طرح یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر ٹرننگ سے اسٹیڈیم کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند رہیگی جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے جانب حسن اسکوائر ٹریفک چلتی رہیگی۔

 ترجمان کے مطابق ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں جبکہ شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر ہرگز پارک نہ کریں بلکہ دیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں، شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی حاصل کرنے کیلئے ٹریفک پولیس رہنما 1915 ملائیں۔

 

موسم

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، ٹریفک معطل

 سبی میں سیلاب کے پانی میں ایک گاڑی بہہ جانے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، ٹریفک معطل

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ چند روز سے جاری مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلابی ریلوں نے گھروں، فصلوں اور سڑکوں کو بہا لیا ہے جبکہ متعدد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

جعفرآباد اور نصیرآباد کے متاثرہ علاقوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ متاثرین کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور ہیں اور انہیں خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تین روز سے امدادی کاموں میں سست روی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ طبی سہولیات کی عدم دستیابی بھی ایک بڑی مسئلہ ہے۔

جھل مگسی میں بھی سیلاب کی وجہ سے رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں۔ قلعہ عبداللہ کی ماچکہ ندی میں طغیانی سے باغات، فصلیں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں بھی کئی سڑکیں، پل اور گھر بہہ گئے ہیں۔

زیارت کوئٹہ شاہراہ پر سیلاب کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گئی ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب سبی میں سیلاب کے پانی میں ایک گاڑی بہہ جانے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

متاثرین نے حکومت سے فوری امدادی کاموں میں تیزی لانے اور متاثرہ علاقوں میں خوراک، پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک

فائرنگ سے جاوید بٹ کی بیوی زخمی جبکہ بیٹی محفوظ رہی، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب محمد جاوید بٹ کی کار پر فائرنگ ہوئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ مقتول کی بیوی فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی۔ مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے،عمران خان

9 مئی حکومت کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی، بانی چیئرمین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور   ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے،عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور   ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے، جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے تویہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں، 9 مئی حکومت کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی۔

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا 9 مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اس کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، مجھے اغوا کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی اور 9 مئی کی سازش بھی اسی نے کی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا، دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا، پٹن کی رپورٹ ہے کہ یاسمین راشد سے جتوانے کے لیے نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔

مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے ، ہم بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، بات چیت کو کبھی نہ نہیں کی لیکن بات ان کے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں، جو ان کو لے کر آئے ہیں، حکومت سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں، ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے اور تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کے لیے اعزاز ہوگا، اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں، پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں، پاکستان میں سب سے بڑا سماجی کارکن میں ہوں، ہم نے دو ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائیں اور ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll