اسلام آباد ہائی کورٹ: بینکنگ کورٹ کو عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا ہے
اسلام آباد ہائی کورٹ: بینکنگ کورٹ کو عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا ہے


اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینکنگ کورٹ کو 22 فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا ہے۔اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس طارق جہانگیری نے درخواست کی سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا عدالت میں کہنا تھا کہ 17 اکتوبرکو عبوری ضمانت حاصل کی گئی، وزیرآباد کا واقعہ 3 نومبر کو ہوا، واقعے کے بعد 6 بار اور واقعے سے پہلے 2 بار استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی۔
اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس طارق جہانگیری نے درخواست کی سماعت کی۔وکیل عمران خان کا عدالت میں کہنا تھا کہ 17 اکتوبرکو عبوری ضمانت حاصل کی گئی، وزیرآباد کا واقعہ 3 نومبر کو ہوا، واقعے کے بعد 6 بار اور واقعے سے پہلے 2 بار استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی۔
دوران سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے مسکراتے ہوئے وکیل عمران خان سے استفسار کیا کہ 70 سال کو آپ ایڈوانس ایج کہتے ہیں؟بیرسٹرسلمان صفدر کا کہنا تھا کہ جی سر اس عمر میں زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے، عمران خان کبھی عدالتوں کے روبرو پیش ہونے سے نہیں ہچکچائے، اب میڈیکل گراؤنڈز سب کے سامنے ہیں اور حقائق پرمبنی ہیں۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو آج ساڑھے 3 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو قانون اپنا راستہ بنائےگا۔

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 14 hours ago

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 7 hours ago

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 11 hours ago

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- 8 hours ago

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- 8 hours ago

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 11 hours ago

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 11 hours ago
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 7 hours ago

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 8 hours ago

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 7 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 13 hours ago