جی این این سوشل

تجارت

وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17سے 18فیصد کر دی

350 سے زائد تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصدکر دی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17سے 18فیصد کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے منی بجٹ سے قبل ہی 350 سے زائد اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد جبکہ سگریٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح دگنا سے بھی زائد کر دی ہے۔

جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے بعد ڈبے میں بند تمام اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے جس کے تحت خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی اور نوڈلز سب مہنگے ہوگئے جبکہ بچوں کے کھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں، خواتین کے لیے میک اَپ کا سامان، شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ہیئرکلر، ہیئر ریموور کریم، ہیئرجیل، شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ، گیجٹس، موبائل، اسمارٹ فونز اور آئی پوڈز پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں الیکٹرانکس مصنوعات ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی، جوسر، بلینڈرز، شیکرز اور دیگر الیکٹرانکس مشینری بھی مہنگی کر دی گئیں۔

گاڑیوں کے شیمپو، گاڑی چمکانے کی کریم اور دیگر سامان، پرفیوم اور برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔

دنیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دھماکے سے گونج اٹھا

دہلی میں گزشتہ ماہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اسکول میں بھی دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دھماکے سے گونج اٹھا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دھماکے سےلرزاٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے پرشانت وہار میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنی گئی،دھماکا ایک سینما ہال کے نزدیک ہوا،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعدقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کا محاصرہ کرلیا، جبکہ شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہےاور میڈیا سمیت کسی کو بھی دھماکے کی جگہ جانے کی اجازت نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  دھماکے سےابھی کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، جبکہ دھماکے سے متعلق مزید خبروں اور تفصیلات کا انتظار ہے۔

دھماکا عین اس وقت ہوا جب سابق وزیراعلیٰ اروند کیجروال ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں انھوں نے دہلی کو سب سے غیر محفوظ شہر قرار دیا۔

یاد رہے کہ پرشانت وہار کے اسی علاقے میں گزشتہ ماہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اسکول میں بھی دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کرم : جھڑپوں سے مزید 5 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

پولیس  حکام کے مطابق  21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر  ہونے والے حملے کے نتیجے  میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرم : جھڑپوں سے مزید 5 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 100 سے تجاوز کر  گئی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے  میں مزید 5 افراد جاں بحق  جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود 8 روز سے جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، پولیس حکام  کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں،  جبکہ جھڑپوں میں اب تک 55 افراد جاں بحق اور 149 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
پولیس  حکام کے مطابق  21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر  ہونے والے حملے کے نتیجے  میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 8 روز سے بند ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے۔
علاقے میں  حالات کشیدہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم  کا کہنا ہے کہ فریقن کے درمیان  فائر بندی اور جھڑپیں رکوانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہنگو، اورکزئی اور کوہاٹ سے مشران کا جرگہ مذاکرات کے لیے پاراچنار پہنچ رہا ہے، فریقین فائر بندی پر راضی ہیں، فائر بندی پر مکمل عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت  ہونے والے اجلاس میں کرم میں کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں فریقین کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیئے کہ بشری بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی، خواجہ آصف

پی ٹی آئی والے اگر سنگجانی بیٹھ جاتے تو آج سڑکیں بند ہوتیں اور ڈی چوک کے حملے کا خطرہ بدستور رہتا، وزیر دفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیئے کہ بشری بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیئے کہ بشری بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی، اگر یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو آج سڑکیں بند ہوتیں اور ڈی چوک کے حملے کا خطرہ بدستور رہتا۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کارکنان کے ہاتھوں سارا دن رل گیا، پوری پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ وڑ گئی، پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیئے کہ بشری بی بی کہیں 2 نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، حکومت کو بشری بی بی کا مشکور ہونا چاہیئے، سنگجانی میں بیٹھنے پر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈرشپ راضی تھی، اگر یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو آج سڑکیں بند ہوتیں، انٹرنیٹ بھی مشکل سے چلتا، ائیر پورٹ سے اسلام آباد آنا مشکل ہوتا، ڈی چوک کے حملے کا خطرہ بدستور رہتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کی ضد پر خیبرپختونخوا سے آنے والے ڈی چوک پر حملہ آور ہوئے، پہ عمران خان کی رضا مندی کے برعکس تھا، پھر یہ گاڑیاں، جھنڈے، عمران خان کی تصویریں چھوڑ کے بھاگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll