Advertisement
پاکستان

صدر پاکستان نے سال 2021 کیلئے 10 بہترین کتابیں تجویز کردیں

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں مطالعے کے فروغ کے لئے سال2021ءکیلئے 10 بہترین کتابیں تجویز کردیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 1st 2021, 9:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت عارف علوی  کا پاکستان کی نوجوان نسل اور عوام میں مطالعے کی عادت کے فروغ کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا، صدر عارف علوی نے کہا کہ کتابوں کے مطالعے سے انسان کا نقطہ نظر وسیع ہوتا ہے اور اسے اپنے تعصبات پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے،میں اپنے حاصل کیے گئے علم کو اپنی تقاریر کے ذریعے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں، حالات ِ حاضرہ اور کمپیوٹر سائنس سے متعلق کتابیں پڑھتا ہوں۔

 صدر عارف علوی نے پیغام میں کہا کہ   ہمیں ملک میں کتب بینی کے شوق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،صدر مملکت نے سیرت طیبہ، سیاست، معیشت، تاریخ، فزکس، کمپیوٹر سائنس اور حالات حاضرہ سے متعلق کتابیں تجویز کیں،  بھارت کی اندرونی سیاسی صورتحال اور مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق بھی کتابیں تجویز کیں۔

Advertisement
Advertisement