لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر محمد حفیظ دل برداشتہ ہو گئے اور ٹوئٹر پر پیغام جاری کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کئی بڑے ناموں کو اسکواڈ میں جگہ نہ مل سکی اور فخرزمان،محمد حفیظ، شاداب خان،عبداللہ شفیق،محمد موسیٰ، عماد وسیم اور وہاب ریاض کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر محمد حفیظ دل برداشتہ ہو گئے اور ٹوئٹر پر پیغام جاری کر دیا۔ جس میں انہوں نے جنوبی افریقہ کےخلاف قومی اسکواڈ کو شیئر کیا اور ساتھ پیغام لکھا کہ "بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے"
إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ ٢:١٥٣
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 31, 2021
“Indeed ALLAH is with the patient” pic.twitter.com/ff1VLMpmwv
خیال رہے کہ ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے باعث محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے، محمد حفیظ 3 فروری تک ٹی 10 لیگ چھوڑ کر وطن واپس آنے کے پابند تھے کیونکہ کورونا کے باعث بائیوسکیوئر ببل میں شامل ہونے کی آخری تاریخ 3 فروری ہے۔محمد حفیظ نے 4 فروری کو واپسی کی درخواست کی تھی جسے چیف سلیکٹر کی جانب سے رد کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے دیگرکھلاڑیوں میں حیدرعلی، آصف علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، ظفر گوہر، محمد نواز، فہیم اشرف، عامر یامین، عماد بٹ، محمد رضوان، سرفراز احمد، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد حسنین، زاہد محمود اورعثمان قادر شامل ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 11 فروری سے لاہور میں شروع ہو گی دوسرا میچ 13 فروری جبکہ تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- an hour ago
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 2 hours ago

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- 44 minutes ago

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 3 hours ago

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- an hour ago

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 14 hours ago

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 3 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 3 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 37 minutes ago

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- an hour ago

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 15 hours ago