جی این این سوشل

کھیل

ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کے بعد کراچی کنگز کے اہم بولر میر حمزہ بھی انجرڈ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کے بعد کراچی کنگز کے اہم بولر میر حمزہ بھی انجرڈ ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کے بعد کراچی کنگز کے اہم بولر میر حمزہ بھی انجرڈ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فاسٹ بولر میر حمزہ کراچی کنگز  اور پشاور زلمی کے گزشتہ روز میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے اوور کا کوٹہ بھی مکمل نہیں کیا۔

میر حمزہ کو میچ کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مزید اسکین ہوئے۔ کراچی کنگز کی انتظامیہ میر حمزہ کی رپورٹس کی منتظر ہے جس کے بعد مزید کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔

ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میر حمزہ کو انگلی میں فریکچر ہے، اس کی نوعیت اور ٹورنامنٹ میں میر حمزہ کی مزید دستیابی کا فیصلہ رپورٹس کے بعد ہوگا۔

پاکستان

بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کے صدرکی  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔ 

ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی  قربانیوں کا اعتراف کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونا 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4ہزار 100روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی،فی تولہ سونا 4ہزار 100روپے کمی کے بعد 2لاکھ 74ہزار 300روپے کا ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 515روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 35ہزار 168روپے  فی تولہ  پر پہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہور کے بہترین نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں شرپسندوں کے پتھراو کے نتیجے میں اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ان کا بہترین علاج ممکن بنایا جا سکے۔

\وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ان کا علاج لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں کرایا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے اے ایس پی کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز سے بھی بات کی اور علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll