چییئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں ڈیفالٹ رسک 5 فیصد تھا مگر آج ہم سری لنکا کے اسٹیج پر پہنچ کر دیوالیہ ہونے کے قریب پہنج گئے۔


ویڈیو کانفنرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے کریڈیٹ منی کردی ہے، جس کا مطلب اب نہ کسی کمرشل بینک یا ملک نے قرضے دینے ہیں اور نہ کسی نے یہاں آکر سرمایہ کاری کرنی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا،جو ہورہا ہے یہ ہونا ہی تھا، جب سے ہماری حکومت ہٹائی گئی تب سے کہہ رہا ہوں کہ مسائل کا حل صرف صاف و شفاف الیکشن ہے۔ الیکشن کے علاوہ مسائل کا دوسرا کوئی حل نہیں ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جو صاحب آج کہہ رہے ہیں کہ عمران خان ملک برباد کرنے لگا تھا ان کو بھی بتایا تھا کہ جو نئی حکومت آئیگی وہ صورتحال کو نہیں سنبھال سکیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ موجودہ حکومت کے 10،11 مہینے کی کارگردگی کا نتیجہ ہے، مگر خدشہ ہے کہ ہم یہاں نہیں رکیں گے مزید تیزی سے دلدل میں پھنستے رہیں گے۔ کہا خوش فہمی میں نہیں رہنا آئی ایم سے بات چیت کے بعد بھی صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں آٹا 60 روپے فی کلو تھا آج 135 روپے، گھی گھی 380 سے 600 روپے ، چکن 335 سے 700 روپے، دالیں 250 سے 400 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 50 سال 50سال کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔ ہمارے دور کے 12 فیصد سے شرح مہنگائی 30 فیصد تک پہینچ گئی ہے جبکہ کھانے پینے کی چیزوں کی شرح مہنگائی 16 سے 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 90 روپیہ گرا ہے اتنی تیزی سے کبھی روپیہ گرا نہیں ہے، اگر آپکی تنخواہ 30 ہزار ہے اسکی ویلیو 20 ہزار رہ گئی ہے۔ پر کیپٹا انکم بھی کم ہوگئی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی توجہ صرف این آر او اور اپنے کیسز ختم کرنے پر ہی رہی حالانکہ انہوں نے روڈمیپ دینا تھا یہ تو تجربہ کار تھے بھڑکیں مارتے تھے۔ ابھی مزید مہنگائی آنی ہے، غلط فیصلوں سے ملک اس حال تک پہنچا، جو ان کو لے کر آئی ان سے پوچھے کہ کون ذمہ دار ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت سے صورتحال بہتر نہیں ہوگی، کیسنر کا علاج ڈسپرین سے ہورہا ہے۔ کہا ترسیلاب زر میں 17 فیصد کمی ہوگئی ہے ایکسپورٹ گرگئے، آمدنی سکڑتی جارہی ہے جبکہ قرضے بڑھ رہے ہیں۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 789 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ بے نقاب
- 30 منٹ قبل

سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کا اعلان،کتنے فیصد امیدوار کامیاب ہوئے؟
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے،بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے ریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلا دیش کے لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات، دفاعی اور سلامتی امور پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

9 مئی مقدمات: شاہ ریز کے بعد علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر جامع مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

دنیا کا سب سے وزنی قیدی جیل انتظامیہ کے لیے سر درد بن گیا
- 4 گھنٹے قبل

دورہ چین کے دوران شہباز شریف اور نریند ر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں،دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

سینئر صحافی خاور حسین کی موت سے متعلق سندھ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، خودکشی قرار
- 27 منٹ قبل

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کرنے کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل