کھیل
پی ایس ایل 8:آج کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا
کراچی کنگز ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف دو رنز سے ہار گئی تھی
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8) کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز (آج) جمعرات کو ساحلی شہر میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا، کراچی کنگز ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف دو رنز سے ہار گئی تھی۔
دریں اثنا، اسلام آباد اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے اور اس کے پاس ایک مضبوط اسکواڈ موجود ہے۔دستے کراچی کنگزعماد وسیم، شرجیل خان، میتھیو ویڈ، حیدر علی، شعیب ملک، قاسم اکرم، بین کٹنگ، اینڈریو ٹائی، عمران طاہر، میر حمزہ، محمد عامر
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ میںشاداب خان (c)، الیکس ہیلز، پال سٹرلنگ/رحمان اللہ گرباز، کولن منرو/معین علی، صہیب مقصود، آصف علی، اعظم خان، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، ابرار احمد، فضل الحق فاروقی ہیں۔
تجارت
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی بیلاروس سے صنعتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بیلاروس کے وزیر صنعت، الیگزینڈر یافیمو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران الیکٹرک گاڑیوں پر جوائنٹ وینچر کے آپشن پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور پاکستانی مصنوعات کو بیلاروس کی مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔
بیلاروس کے وزیر نے اعلان کیا کہ بیلاروس زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گا اور زرعی مشینری و ٹریکٹر پلانٹس کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق ہوا، جس میں زرعی اور صنعتی ترقی کے حوالے سے مزید اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔
پاکستان
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کیلیے 9 جج نامزد کر دیے
سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونےو الے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان شریک ہوئے
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی۔
سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی گئی۔
آئینی بینچز کے لیے نامزد ججز میں جسٹس ذوالفقار علی سانگی ، جسٹس ارباب علی ، جسٹس یوسف علی سید ، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس ثنا منہاس اکرام شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونےو الے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان شریک ہوئے۔ اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اوراٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، آئینی کمیٹی جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال اور محمد سلیم جیسر پر مشتمل ہو گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز کو 24 نومبر تک آئینی بینچ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
پاکستان
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی بات چیت کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون اور روابط کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی آمد سے قبل بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا 68 رکنی وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا تھا جس میں بیلاروس کے وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور سربراہ ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل تھے جبکہ بیلاروس کی 43 نمایاں کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں۔
بیلاروس کے وفد کا دورہ ایسے موقع پر ہورہا ہے جب تحریک انصاف نے احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے جس کے نتیجے میں حکام نے سرکاری عمارتوں اور سفارتی انکلیو پر مشتمل اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کررکھا ہے۔
اتوار کو بیلا روس کے وفد کے استقبال کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی کوشش کرنے والے تمام مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف کو عوام کو درپیش مشکلات کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں اور انکی املاک کے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
کھیل 14 گھنٹے پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
کھیل 13 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ