Advertisement
پاکستان

شیخ رشید پر2 مارچ کو فردجرم عائد ہوگی

عدالت ٹرائل شروع ہوجائے تو پھر دیکھ لیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 18th 2023, 3:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شیخ رشید پر2 مارچ کو فردجرم عائد ہوگی

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق کیس میں عدالت نے شیخ رشید پر فردجرم عائد کرنے کیلئے 2مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

 اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف چالان پیش کردیا۔ 

 جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست واپس کردی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائیں ،میرا اختیار نہیں ہے، عدالت نے شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

دوران سماعت شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے، پندرہ مارچ کی تاریخ دے دیں ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کے آرڈرز ہیں ، چالان آگیا ہے ،لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، عدالت ٹرائل شروع ہوجائے تو پھر دیکھ لیں گے۔

Advertisement