Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم نے شہید دو پولیس، ایک رینجر اہلکار اور ایک سویلین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 18th 2023, 4:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم  کا کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اوردہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہید دو پولیس، ایک رینجر اہلکار اور ایک سویلین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

وزیراعظم نے آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کرتے ہوئے تینوں افواج، رینجرز، پولیس سمیت مشترکہ آپریشن میں شریک تمام فورسز کی تحسین کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک گھنٹے طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا،آپریشنل تیاری، پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا ہوگی،دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لئے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہوگا۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔

 
Advertisement