جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان پلستر کے پیچھے چھپ کر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم سے بھاگ رہے ہیں، محسن شاہ نواز رانجھا

عمران خان آج تک ظفر اقبال کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان پلستر کے پیچھے چھپ کر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم سے بھاگ رہے ہیں، محسن شاہ نواز رانجھا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے عمران خان پلستر کے پیچھے چھپ کر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم سے بھاگ رہے ہیں، عدالتوں سے عمران خان کو ملنے والا ریلیف باقی سیاسی قیادت کو بھی ملنا چاہیے۔

اعلیٰ عدلیہ سیشن عدالتوں میں بھی عمران خان کی عدم دستیابی کانوٹس لے۔ وہ منگل کو پی ٹی و ی ہیڈکوارٹر میں عمران خان کے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

(ن) لیگ کے رہنما بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ سے اربوں روپے کے تحائف فروخت کر کے اس سے حاصل ہونے والی رقم کاذکر اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی، ریاست مدینہ کے علمبردار نے جھوٹ پر جھوٹ بولا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تک ظفر اقبال کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ میڈیکل کی بنیاد پر التوا لینا معمول ہے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت میں جھوٹ بولا کہ عمران خان شامل تفتیش ہوئے کیا یہ رول آف لا کے خلاف نہیں ہے۔ اس کے برعکس نواز شریف ، شہباز شریف اور (ن) لیگی قائدین ہر دفعہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں چالان کی کاپیاں فراہم ہو گئی ہیں، اس کے باوجود 7 یوم کی التوا ءکی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پلستر کے پیچھے چھپ کر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم سے بھاگ رہے ہیں ،عمران خان کو ہر عدالت سے ریلیف مل جاتا ہے لیکن باقی سیاسی قائدین کو ریلیف نہ دینا ہماری سوچ سے بالاتر ہے۔

بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ماضی میں ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر غیر آئینی طورپر اسمبلی کو توڑا گیا۔ سپریم کورٹ نے اس عمل کو کالعدم قرار دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری میں بھی پارلیمان کو بائی پاس کیا گیا تھا۔

تجارت

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ، سٹاک ایکسچینج  میں مسلسل تیزی

مالی سال 2025 کے ابتدائی 4 ماہ میں قالینوں کی برآمدات میں 11.49 فیصد کمی ، کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں بھی 0.96 فیصد کمی ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ  ، سٹاک ایکسچینج  میں مسلسل تیزی

پاکستان کی معیشت میں بہتری آنے لگی ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا تو سٹاک ایکسچینج  میں مسلسل تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے.

رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 17.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس اضافے سے ان برآمدات کا حجم 4.73 ارب ڈالر کی سطح پر جا پہنچا ہے جو اس سے قبل گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4.02 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ جولائی تا اکتوبر مالی سال 2025 میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا اہم عنصر کھانے پینے کی خام اشیا کا تھا، اس کے علاوہ چمڑے، فٹ ویئرز اور انجیئرنگ سے متعلق ویلیو ایڈڈ مصنوعات بھی برآمد کی گئیں۔ خیال رہے کہ مالی سال 2024 میں غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 24.95 فیصد بڑھ کر 14.02 ارب ڈالر تک جاپہنچی تھیں جو کہ اس سے گزشتہ مالی سال میں 11.22 ارب ڈالر کی سطح پر تھیں۔

 قیمتوں میں20لاکھ تک کمی   رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 30.79 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، سیمنٹ کی برآمدات میں 12.39 فیصد اضافہ دیکھ گیا، اس کے علاوہ صنعتی مشینری ، ٹرانسپورٹ آلات ، آٹو پارٹس اور ربڑ کے ٹائرز کی ایکسپورٹ بھی بڑھی ہے،اسی عرصے میں سیمنٹ کی برآمدات میں 18.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے مقابلے میں مالی سال 2025 میں جولائی تا اکتوبر فٹ ویئرز کی برآمدات میں 4.89 فیصد اور چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 16.55 فیصد اضافہ ہوا جب کہ چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں بھی کمی دیکھی گئی اور زیر جائزہ مدت کے دوران خام چمڑے کی برآمدات میں 4.94 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 2025 کے ابتدائی 4 ماہ میں قالینوں کی برآمدات میں 11.49 فیصد کمی ، کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں بھی 0.96 فیصد کمی ہوئی جبکہ گڑ سے بنائی جانے والی مصنوعات (جنہیں فوڈ کیٹیگری کی درجہ بندی میں شامل نہیں کیا گیا ہے) کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال قبل کے مقابلے میں 30.05 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

 جیولری آئٹمز کی برآمدات میں 111.19 فیصد کا اضافہ ہوا، ان میں جیمز کی ایکسپورٹ 7.79 فیصد بڑھی،اس کے علاوہ گڑ کی ایکسپورٹ میں 100 فیصد اضافہ ہوا، فرنیچر کی برآمدات میں 21.98 فیصد جب کہ ہینڈی کرافٹس ( دست کاری) آئٹمز کی برآمدات میں 38.90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری حج اسکیم: 6 روز میں 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری حج اسکیم: 6 روز میں 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کیلیے پہلے 6 روز میں  15844 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 15 نامزد بینکوں کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، گزشتہ 6 دنوں میں 15 ہزار 844 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان  کے مطابق اسلام آباد 485 5 ،کراچی 3053 ، لاہور5118 ، ملتان 1807 اورکوئٹہ سے 381 افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں درخواستوں کی وصولی کا عمل تیز ہو گا، درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے عازمین حج کی رہنمائی کیلیے موبائل ایپ پاک حج فعال کردی گئی ہے، عازمین رجسٹریشن، لاگ ان کیلیے شناختی کارڈ اور حج درخواست نمبر استعمال کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح پربحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح پربحال

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے منفی آغاز کے بعد تیزی دیکھی جارہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس میں 99 ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 بنائی۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 469 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll