جی این این سوشل

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس :عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی 28فروری تک ملتوی

عمران خان کی حاضری اگلی سماعت پر یقینی بنائی جائے،جج سیشن کورٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

توشہ خانہ ریفرنس :عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی 28فروری تک ملتوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فردجرم نہ لگ سکی۔سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی حاضری سے استثٰی کی درخواست منظور کرکے فرد جرم کی کارروائی 28 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر گئے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے عمران خان کا پمز سے طبی معائنہ کروانے کی استدعا کردی۔

جج نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کی پمز سے طبی رپورٹ بنوا لیتے ہیں، عمران خان کا ایم ایل سی دکھا دیں تاکہ انجری کی نوعیت دیکھ لیں۔عمران خان کو آج بھی ذاتی حیثیت میں عدالت نے طلب کر رکھا تھا، ہر تاریخ پر حاضری سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔

عدالت نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہم مسلسل آپ لوگوں کی مان رہے ہیں، اگلی سماعت پر مؤکل کو ہر صورت پیش کریں۔

 

پاکستان

سرکاری حج اسکیم: 6 روز میں 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری حج اسکیم: 6 روز میں 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کیلیے پہلے 6 روز میں  15844 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 15 نامزد بینکوں کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، گزشتہ 6 دنوں میں 15 ہزار 844 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان  کے مطابق اسلام آباد 485 5 ،کراچی 3053 ، لاہور5118 ، ملتان 1807 اورکوئٹہ سے 381 افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں درخواستوں کی وصولی کا عمل تیز ہو گا، درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے عازمین حج کی رہنمائی کیلیے موبائل ایپ پاک حج فعال کردی گئی ہے، عازمین رجسٹریشن، لاگ ان کیلیے شناختی کارڈ اور حج درخواست نمبر استعمال کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے، 84 لبنانی جبکہ 35 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار 211 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے،  84 لبنانی جبکہ 35 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں،بیروت سمیت کئی مقامات پر حملوں میں 84 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

 لبنان پراسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزار 754 شہری شہید ہوچکے ہیں،اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہیداور 94 زخمی ہوگئے،اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار 211 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل لبنان کےدورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں،انہوں نے بیروت میں لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پرجوزف بوریل نے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ جنگ بندی کے لئے پائیدار اقدامات کرے، لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے جوزف بوریل کو بتایا کہ اسرائیل نے لبنان کے 37 دیہات تباہ کر دئیے ہیں۔

حزب اللہ نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر راکٹوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں  سائرن بج اٹھے، حیفا اور نہاریہ میں آگ بھڑک اٹھی،زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوج کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

عدالت کا موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو  بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم

محکمہ اسکولز کو فائنل نوٹس دے رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو  بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نےموسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو  بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ سے تدارک کی درخواستوں کا 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے کہا کہ محکمہ اسکولز کو فائنل نوٹس دے رہے ہیں۔

دوران سماعت عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کی تعریف کی جب کہ ایڈووکیٹ  جنرل  نےعدالت کو  بتایا کہ  پنجاب حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات کیے جارہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll