جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ”احساس 2047ء ڈاکومنٹری” کے اجراءکی تقریب سے خطاب

اس پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی کے استعمال سے مستحقین میں رقم کی شفاف تقسیم میں مدد ملی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ”احساس 2047ء ڈاکومنٹری” کے اجراءکی تقریب سے خطاب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غربت کے خاتمہ اور ملک کی معاشی ترقی کے لئے خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقوں کی جانب بھرپور توجہ دی جانی چاہئے۔

احساس فلاحی پروگرام غریبوں کو ریلیف فراہم کی ایک اچھی مثال ہے جس میں غریبوں کو ریلیف فراہم کیا گیا، اس پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی کے استعمال سے مستحقین میں رقم کی شفاف تقسیم میں مدد ملی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایوان صدر اسلام آباد میں احساس پروگرام کو اجاگر کرنے کیلئے بنائی گئی ”احساس 2047ء ڈاکومنٹری” کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، سفارتکاروں، مختلف سماجی اور فلاحی تنظیموں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ صدرمملکت نے احساس پروگرام کے تحت بچوں کو تعلیمی وظیفہ اور خواتین کو قرضے فراہم کرنے کے خصوصی اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ یقیناً خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایک مستحسن قدم ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں پروگرام کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام سے سیکھا جا سکتا ہے اور اس سے غربت کم کی جا سکی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ لوگوں کی صحت و تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان کے عوام دنیا کے ان ممالک میں سرفہرست ہیں جو خیرات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس کے مختلف پروگرام اسلام کے فلاحی ریاست کے جذبہ کے تحت بنائے گئے جن کا مقصد غربت کے خاتمہ میں مدد کرنا ہے۔

علاقائی

لاہور: میٹرو بس سروس جزوی بحال، مختلف مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

میٹرو بس سروس کا روٹ  گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: میٹرو بس سروس جزوی بحال، مختلف مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

لاہور میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے تا ہم اس کا روٹ محدود کر دیا گیا ہے،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹرو بس سروس کا روٹ  گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک کر دیا گیا ہے، جبکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک  میٹرو بس سروس کا روٹ احتجاج کے پیش نظر بند ہے۔


دوسری جانب پولیس نے جی ٹی روڈ اور نیازی چوک پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی ہے جبکہ نیازی چوک میں لگائے گئے ٹرکوں کو ایک طرف سے ہٹاکر لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے کھولے راستے گئے ہیں ،جبکہ اس وقت  شاہدرہ  ،بتی چوک، آزادی چوک اور داتا دربار پر ٹریفک کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں راستے دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں، تاہم  لاہور میں موٹر ویز کے مختلف سیکشنز آج چوتھے روز اور جنرل بس اسٹینڈ، بادامی باغ اور بند روڈ کے اڈے بھی بدستور بند ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی  کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا

علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی کے درمیان قافلے کی قیادت پر تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے درمیان تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مرکزی قافلے کی روانگی میں تاخیر ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تلخ کلامی تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آنے والے قافلے کی قیادت کے معاملے پر ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو فیصلہ ہوا تھا کہ بشری بی بی خرابی طبیعت کی بنا پر احتجاج کی قیادت نہیں کریں گی لیکن اتوار کو انہوں نے احتجاج میں حصہ لینے اور قافلے کی قیادت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تاہم علی امین گنڈاپور کا بشری بی بی کو کہنا تھا کہ آپ غیر سیاسی ہیں اس لیے قافلے کو لیڈ نہیں کر سکتیں۔ اس پر بشری بی بی نے کہا کہ احتجاجی قافلے کی قیادت میں ہی کروں گی۔

ذرائع کے مطابق یہ بحث طول پکڑ گئی اور گنڈا پور نے کہا کہ آپ پہلے ہی ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر چکی ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ  آپ پہلے بھی کئی بار ناکام ہو چکے ہیں۔

بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور دونوں کا اصرار تھا کہ وہ عمران خان کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔

ذرائع نے دعوی کیا کہ بشری بی بی ناراض ہو کر گاڑی میں بیٹھ گئیں۔ جب کہ علی امین گنڈا پور کاروان چھوڑ کر چلے گئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری حج اسکیم: 6 روز میں 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری حج اسکیم: 6 روز میں 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کیلیے پہلے 6 روز میں  15844 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 15 نامزد بینکوں کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، گزشتہ 6 دنوں میں 15 ہزار 844 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان  کے مطابق اسلام آباد 485 5 ،کراچی 3053 ، لاہور5118 ، ملتان 1807 اورکوئٹہ سے 381 افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں درخواستوں کی وصولی کا عمل تیز ہو گا، درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے عازمین حج کی رہنمائی کیلیے موبائل ایپ پاک حج فعال کردی گئی ہے، عازمین رجسٹریشن، لاگ ان کیلیے شناختی کارڈ اور حج درخواست نمبر استعمال کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll