جی این این سوشل

کھیل

آج اسلام آباد یونائیٹڈاور  کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپنجہ آزمائی کرینگے

گزشتہ رات کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آج اسلام آباد یونائیٹڈاور  کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپنجہ آزمائی کرینگے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں (آج) جمعہ کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں گزشتہ رات کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 14.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
محمد نواز، افتخار احمد، جیسن رائے، محمد حسنین، سرفراز احمد، نوین الحق، عمر اکمل، ول سمید، وینندو ہسرنگا، مارٹن گپٹل، احسن علی، عمید آصف، محمد زاہد، عبدالبنگلزئی، ایمل خان، عمیر بن یوسف، قیس احمد، سعود شکیل، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ، ڈوین پریٹوریس (جزوی طور پر اوڈین اسمتھ کا متبادل)، ول جیکس (جزوی طور پر جیسن رائے کا متبادل)، نووان تھشارا (نوین الحق کا جزوی متبادل۔

اسلام آباد یونائیٹڈ
شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، معین علی، مبشر خان، ٹام کرن، ظفر گوہر، اعظم خان، فہیم اشرف، حسن علی، کولن منرو، پال اسٹرلنگ، ایلکس ہیلز، رحمن اللہ گرباز، فضل الحق فاروقی، معین علی، مبصر۔ خان، ٹام کرن، ظفر گوہر، ابرار احمد، صہیب مقصود، رومان رئیس، ذیشان ضمیر، حسن نواز، گس اٹکنسن (جزوی متبادل رحمان اللہ گرباز)، ٹمل ملز (جزوی طور پر ایلکس ہیلز)، رسی وین ڈیر ڈوسن (جزوی متبادل )معین علی کے لیے)

پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب کی ترقی کیلئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب کی ترقی کیلئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے صوبہ پنجاب کی مجموعی ترقی اور عوامی ریلیف کے لیے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے اور عوام کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور ان کا ساتھ دینے کا یقین دلایا۔

دونوں جماعتوں نے مل کر کسانوں، نوجوانوں اور دیگر طبقات کی بہتری کے لیے مختلف سکیموں پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ، حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور عوام کو سولر سسٹمز فراہم کرنے کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

دونوں جماعتوں نے صوبے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جدید آئی ٹی نظام کو فروغ دینے کے لیے بھی تعاون کا عہد کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور حیدر گیلانی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے مفادات کے لیے تمام جماعتوں کا اتحاد اور تعاون بہت ضروری ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے لیکن مل کر عوامی مسائل کو حل کرنے پر ہم سب متفق ہیں۔ علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے جو فارمولا طے کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کرکے ہی اتحادی حکومت عوام کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کا فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی عمران نے 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے درخواست میں فریق ہیں جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ عمران خان سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شکاگو :ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ، 4 مسافرہلاک

تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ چوتھے شخص نے ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شکاگو :ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ، 4 مسافرہلاک

شکاگو : امریکی ریاست شکاگو میں ایک ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 مسافروں کو ہلاک کر دیا۔ 

یہ واقعہ فار ایسٹ پارک بلیو لائن اسٹیشن پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت چاروں مسافر سو رہے تھے۔ تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ چوتھے شخص نے ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ دیا۔ 

پولیس حکام نے سکیورٹی فوٹیج کا جائزہ لینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال متاثرین کی شناخت ممکن نہیں ہو پائی ہے۔ تاہم بعد ازاں ایک مشتبہ شخص کو ٹرین پر ہونے والی فائرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

فاریسٹ پارک کے ڈپٹی چیف کرس چن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ایک ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll