جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک، آج نماز جمعہ کے بعد راولپنڈی سے شروع ہوگی

گرفتاریاں کمیٹی چوک اور تھانہ آر اے بازار کے باہر پیش کی جائیں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک، آج نماز جمعہ کے بعد راولپنڈی سے شروع ہوگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلیمیں  آج باری راولپنڈی سے نماز جمعہ کے بعد شروع ہوگی۔

گرفتاریاں کمیٹی چوک اور تھانہ آر اے بازار کے باہر پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے کی حکمت عملی تقریباً لاہور والی ہے، پارٹی رہنماں یا کارکنوں نے امن و امان خراب کیا تو گرفتار کریں گے، راولپنڈی پارٹی رہنماوں کو امن و امان برقرار رہنے تک گرفتار نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  راولپنڈی میں پولیس نے 9 قیدی گاڑیاں سٹینڈ بائی کر دی ہیں، راولپنڈی پولیس کی 20 بسیں بھی سٹینڈ بائی پر رہیں گی، راولپنڈی ضلع میں تاحال دفعہ 144 نافذ نہیں کی گئی۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں امن و امان خراب کرنیوالے رہنماوں کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زائد قیدی موجود ہیں، مزید قیدی نہیں رکھ سکتے،  راولپنڈی سے گرفتار رہنماوں کو ریجن کی دیگر جیلوں میں بھیجا جائے گا۔

علاقائی

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا، سیکرٹری ایجوکیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

سیکرٹری اسکولز پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔ 

سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں ہورہی ہیں۔

سیکرٹری اسکولز  پنجاب نے بتایا کہ 10 جنوری 2025  تک اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی، اسکولوں میں موسم سرما کے لیے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔ 

واضح رہے کہ پچھلے سال موسم سرما کی چھٹیاں شروع میں 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہیں لیکن بعد میں غیر متوقع حالات کی وجہ سے اسے بڑھا کر 9 جنوری کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور: میٹرو بس سروس جزوی بحال، مختلف مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

میٹرو بس سروس کا روٹ  گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: میٹرو بس سروس جزوی بحال، مختلف مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

لاہور میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے تا ہم اس کا روٹ محدود کر دیا گیا ہے،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹرو بس سروس کا روٹ  گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک کر دیا گیا ہے، جبکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک  میٹرو بس سروس کا روٹ احتجاج کے پیش نظر بند ہے۔


دوسری جانب پولیس نے جی ٹی روڈ اور نیازی چوک پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی ہے جبکہ نیازی چوک میں لگائے گئے ٹرکوں کو ایک طرف سے ہٹاکر لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے کھولے راستے گئے ہیں ،جبکہ اس وقت  شاہدرہ  ،بتی چوک، آزادی چوک اور داتا دربار پر ٹریفک کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں راستے دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں، تاہم  لاہور میں موٹر ویز کے مختلف سیکشنز آج چوتھے روز اور جنرل بس اسٹینڈ، بادامی باغ اور بند روڈ کے اڈے بھی بدستور بند ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،5 اہلکار سمیت 7 افراد زخمی

مسلح دہشت گردوں کے حملے کا واقعہ ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،5 اہلکار سمیت 7 افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے  میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

مسلح دہشت گردوں کے حملے کا واقعہ ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ڈرائیور ہے جو جائے حادثہ کے قریب موجود تھا۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ٹانک کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ تشویش ناک حالت کے زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا  ہے۔

پولیس کے مطابق دہشگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا رخ کیا اور علاقے  کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll