پاکستان
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے از خود نوٹس پر سماعت
آج مختلف فریقین کو عدالت میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے، چیف جسٹس
اسلام آباد: سپریم کورٹ چیف جسٹس معمر عطاء بندیال نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے از خود نوٹس پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آج مختلف فریقین کو عدالت میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے 2 ججز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے بینچ میں شامل ہونے پر اعتراض ہے۔
فاروق نائیک نے کہا کہ ججز سے کوئی ذاتی خلفشار نہیں، جو ہدایات ملیں وہ سامنے رکھ رہا ہوں، ہدایات ہیں کہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی بینچ سے الگ ہوجائیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے سب کی حاضری لگائیں گے، پیر کو سب کو سنیں گے۔
پی ڈی ایم کا مشترکہ تحریری بیان:
پی ڈی ایم جماعتوں کا مشترکہ تحریری بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہرنقوی اور جسٹس اعجازالاحسن پہلے ہی غلام محمود ڈوگرکیس میں اس معاملے کو سن چکے، استدعا ہے دونوں جج صاحبان خود کو ازخود نوٹس سے الگ کرلیں۔
فاروق نائیک کے مؤقف پر چیف جسٹس نے کہا کہ 16 فروری کو فیصلہ آیا اور22 فروری کو ازخود نوٹس لیا گیا، ازخود نوٹس لینا چیف جسٹس کا دائرہ اختیارہے، آرٹیکل 184/3 کے ساتھ اسپیکرزکی درخواستیں بھی آج سماعت کے لیے مقررہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت پیرساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
پاکستان
سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا
سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے، جس کی منظوری وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والے مظاہرین کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔
دنیا
اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے، 84 لبنانی جبکہ 35 فلسطینی شہید
اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار 211 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں،بیروت سمیت کئی مقامات پر حملوں میں 84 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
لبنان پراسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزار 754 شہری شہید ہوچکے ہیں،اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہیداور 94 زخمی ہوگئے،اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار 211 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل لبنان کےدورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں،انہوں نے بیروت میں لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پرجوزف بوریل نے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ جنگ بندی کے لئے پائیدار اقدامات کرے، لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے جوزف بوریل کو بتایا کہ اسرائیل نے لبنان کے 37 دیہات تباہ کر دئیے ہیں۔
حزب اللہ نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر راکٹوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں سائرن بج اٹھے، حیفا اور نہاریہ میں آگ بھڑک اٹھی،زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوج کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
علاقائی
عدالت کا موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم
محکمہ اسکولز کو فائنل نوٹس دے رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ
لاہور ہائیکورٹ نےموسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ سے تدارک کی درخواستوں کا 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے کہا کہ محکمہ اسکولز کو فائنل نوٹس دے رہے ہیں۔
دوران سماعت عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کی تعریف کی جب کہ ایڈووکیٹ جنرل نےعدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات کیے جارہے ہیں۔
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
تفریح ایک دن پہلے
شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان