جی این این سوشل

کھیل

بیلوگا وہیل کا چنچل موڈ دیکھنے کیلئے ایک دعوت ہے

بیلوگا وہیل کی 'رگبی کھیلتے ہوئے' کی ناقابل یقین ویڈیو وائرل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بیلوگا وہیل کا چنچل موڈ دیکھنے کیلئے ایک دعوت ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قطب قطب کے قریب ایک کشتی پر جنوبی افریقی رگبی شائقین کے ایک گروپ کے ساتھ بیلوگا وہیل کی 'رگبی کھیلتے ہوئے' کی ناقابل یقین ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک شخص رگبی بال کو پانی میں پھینکتا ہے اوربیلوگا وہیل کسی تربیت یافتہ مچھلی کی طرح گیند کو منہ میں دبائے اس شخص کے پاس واپس لے آتی ہے۔

مچھلی نے ایسا ایک بار نہیں بلکہ بار بار کیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ صرف اتفاق نہیں بلکہ بیلوگا وہیل (مچھلی) کھیل سے لطف اندوز ہورہی ہے۔

رگبی بال سے کھیلتی یہ بیلوگا وہیل تمام دیکھنے والوںکے دل جیت رہی ہے۔

ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ایلن کوون نے اس کا عنوان دیا: "بیلوگا وہیل اسپرنگ بوکس کی فتح کا جشن منا رہی ہے"۔

پاکستان

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں انعامات تقسیم کیے

کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہداء کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت سے نوازا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر   نے  پاک فوج کے جوانوں اور  شہداء  کے اہلخانہ میں انعامات تقسیم کیے

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70 افسر ، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں اعزازات تقسیم کیے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کور میں اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر مہمان خصوصی تھے ۔

کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہداء کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت سے نوازا ۔ تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران اور پاک فوج کے شہداء کے اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع  ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ 2 آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ 

واضح رہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کیس  کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، اپوزیشن لیڈر

ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، عمر ایوب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں،  اپوزیشن لیڈر

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پچھلے ہفتے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، ہماری پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم نے ربڑ بلٹ، آنسو گیس کی شیلنگ برداشت کی، آگ کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، مجھ پر ایک کیس پرانی موٹرسائیکل چھیننے کا بھی بنایا گیا، قتل، اغوا اور دہشتگردی کے پرچے ہم پردرج کئے گئے، ہمارے میڈیا کے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا، ٹارگٹ اس وقت کے وزیراعظم تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll