سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کے وکلاء کو اپنی قیادت سے ہدایت لینے کا وقت دے دیا


صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پر ازخود نوٹس کیس میں اہم اور بڑی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت اور پی ٹی آئی کو مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دے دیا ۔
سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کے وکلاء کو اپنی قیادت سے ہدایت لینے کا وقت دے دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ سیاسی قائدین سے مشورہ کرکے الیکشن کی متوقع تاریخ سے آگاہ کریں۔ میرے پنچائتی دماغ میں یہ خیال آیا ہے۔جمہوریت کی یہ ہی منشاہ ہے فریقین لچک دکھائیں۔سیاسی قائدین سے مشورہ کر کے الیکشن کی متوقع تاریخ سے آگاہ کریں۔
جمہوریت کا تقاضا یہ ہے کہ مل بیٹھ کہ الیکشن کی تاریخ طے کریں۔ قانونی باتوں کو ایک طرف رکھ کر ملک کا سوچیں۔ ملک کو آگے رکھ کر سوچیں گے تو حل نکل ہی آئےگا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ اصل طریقہ یہ ہی ہے کہ مل کہ فیصلہ کیا جائے۔
اس موقع پر فاروق نائیک نے کل تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا وزیراعظم ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کرنی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آج مقدمہ نمٹانا چاہتے ہیں۔ عدالت کا سارا کام اس مقدمہ کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت 4 بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 16 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago



