امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کانگریس کو بتایا ہے کہ وہ یو اے ای کو 23 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے پر کام کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے مشیر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کو فروخت کیے گئے اسلحے میں ایف 35 جنگی طیارے ، مسلح ڈرون اور آرٹلری شامل ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ اسلحہ کی فروخت پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کام کرے گی ، لیکن اسلحہ کے استعمال سے متعلق متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں سے مشاورت کر رہے ہیں ۔
ٹرمپ انتظامیہ نے نومبر میں کانگریس کو بتایا تھا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے متحدہ عرب امارات کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ جو خلیجی ملک کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کے " ابراہام اکارڈ" کا حصہ ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے آخری مہینوں میں ، اسرائیل نے متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سوڈان اور مراکش کے ساتھ معاہدے کیے تھے۔
امارات اور امریکہ کے درمیان 23 ارب 37 کروڑ ڈالر اسلحے کے معاہدے میں 50 ایف 35 جنگی طیارے اور 18 ڈرون کے علاوہ فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔
امریکہ میں متحدہ عرب امارات کو دینے کے لیے اسلحہ امریکی کمپنیاں جنرل اٹامکس، لاکہیڈ مارٹن کارپوریشن اورریتھیون ٹیکنالجیز کارپوریشن تیار کریں گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago








