اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید118افراد انتقال کرگئے ، جبکہ 5 ہزار 395کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید118 افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار872ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 39ہزار 818ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد77 ہزار 294ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ58ہزار 441ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک7ہزار209افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 70ہزار 310ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 533 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 2ہزار290ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2761افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 20ہزار580کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں221 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد68 ہزار 066جبکہ اموات کی تعداد625تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 153افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار978ہوچکی ہے جبکہ 420افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 4740افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 6لاکھ 46ہزار652مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 64 ہزار 685 ٹیسٹ کیے گئےہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 6 hours ago

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 4 hours ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 6 hours ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 7 hours ago
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 5 hours ago

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 4 hours ago

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 hours ago

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 2 hours ago

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 5 hours ago

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 4 hours ago

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 6 hours ago

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 5 hours ago