لاہور : پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ کہ اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کی طبیعت کافی ناساز ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان اسپتال میں موجود ہیں۔ اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر دیکھ کر یہ واضح ہورہا ہے کہ اداکارہ کی طبیعت کافی خراب ہے۔ فلک شبیر نے تصویر کے عنوان میں بتایا کہ " سارہ خان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کو کیا ہوا ہے۔"
انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد سارہ خان کے چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اُن کے لیے مختلف پیغامات بھی شئیر کیے جارہے ہیں ۔
خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کچھ روز قبل چھٹیاں گُزارنے ترکی میں موجودتھے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کی طبیعت تُرکی میں خراب ہوئی ہے یا پھر وہ پاکستان واپس آگئی ہیں۔ سارہ خان اور فلک شبیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہر آنے والے دن کی نئی تصویریں شیئر کی جا رہی تھیں جن میں دونوں ہی ایک ساتھ خوبصورت جگہوں پر خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے تھے ۔اس کے ساتھ ساتھ فلک شبیر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں استنبول آنے والے مداحوں کو کورونا پابندیوں سے متعلق بھی متنبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین نے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا تھا۔

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 4 گھنٹے قبل

دالبندین میں فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 3 گھنٹے قبل

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 29 منٹ قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 27 منٹ قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 2 منٹ قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 31 منٹ قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 5 منٹ قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 4 منٹ قبل