پاکستان
سندھ میں آج بھی ظلم ہو رہا ہے، قانون کی حکمرانی نہیں،اسد عمر
کراچی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج بھی ظلم ہو رہا ہے، قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع کے لیے بھی ترقیاتی پیکج زیر غور ہے، پی ٹی آئی حکومت نے بلوچستان کے لیے تاریخی پیکج دیا، کراچی کے لیے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان کیا، وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں عوام کے مسائل حل ہوتے ہوئے مجھے تو نظر نہیں آتے، پچھلے 12 سال سے مسلسل سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، بدقسمتی سے سندھ کو جو لیڈر شپ ملی اس نے اپنی زندگی بہتر کی،انھوں نے سرے میں محل بنائے، ابوظہبی میں بھی محل بنا لیے لیکن سندھ کے عوام کے لیے کام نہیں کیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے تو کوئی محل نہیں بنانا اس لیے عمران خان سندھ کے عوام کی توقع پر پورا اتریں گے، عوام ووٹ صرف ترقیاتی کاموں پر نہیں ڈالتی۔ لوگ کہتے ہیں کہ خان صاحب کی نیت اچھی ہے لیکن عوام کے ذہن سے ناواقف ہیں، پچھلے الیکشن میں ڈیڑھ کروڑ سے ذائد لوگوں نے عمران خان کو ووٹ ڈالا، میں سمجھتا ہوں کہ جتنا عمران خان لوگوں کو جانتا ہے کوئی نہیں جانتا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ میں آج بھی ظلم ہو رہا ہے، قانون کی حکمرانی نہیں ہے، وفاق کی ذمہ داری ہے کہ جس کیساتھ ذیادتی ہو رہی ہے ان کیساتھ کھڑا ہو، انشااللہ تعالی وزیراعظم جلد اندرون سندھ کا دورہ کریں گے۔
علاقائی
ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری
پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے
پنجاب میں ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس کے انٹیگریٹڈ کریکلم 2K25 کا ڈھانچہ تیار کرلیا، سیشن 24,25سے پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجوں میں نافذ العمل ہوگا، بی ڈی ایس کا دورانیہ 4سال سے بڑھا کر پانچ سال کردیا گیا ۔
چار سالہ ایجوکیشن کے بعد ایک اضافی سال پر طبی مہارتوں کیلئے مخصوص ہوگا، بی ڈی ایس کے نصاب میں بین الاقوامی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیلی لائی گئی ہے ،نیا نصاب پاکستان گریجویٹس کو دنیا بھر میں ملازمت اور پوسٹ گریجویشن میں فائدہ دے گا ۔
یو ایچ ایس نے نئے نصاب کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو آگاہ کردیا، بی ڈی ایس کے نئے نصاب کی تیاری میں یوکے، یو ایس اے، آسٹریلیا کے ڈینٹسٹری پروگرامز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
پروگرام کا کریکلر مواد پی ایم ڈی سی کے مطابق 4900 گھنٹے کا ہے، کلینکل ٹریننگ کیلئے اضافی 1100گھنٹے ہونگے، نصاب کی تیاری میں صوبے کے الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں کی فیکلٹی اور طلبہ کی مدد لی گئی، چاہتے ہیں کہ پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے۔
پاکستان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات
نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر، آشیم شٹائنر، نے باکو، میں COP29 کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم اور مسٹر شٹائنر نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون، سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد، اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت
ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے.
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا،12ہزار970ارب کا ہدف برقرار رہے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا، آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی، آئی ایم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی مزید مذاکرات بھی ہونگے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے،رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی