دھمکیوں، گالم گلوچ کے سامنے سرنڈر نہیں کروں گا

لاہور: مقتول پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ہلاکت کے حوالے سے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پنجاب عثمان انور کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بندہ مرنا کوئی چھوٹی چیز نہیں ہے، لوگوں پر تشدد کرنے کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی تھیں، کارکن کی ہلاکت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔
علی بلال کی ہلاکت تشدد سے نہیں ہوئی بلکہ حادثہ میں ہوئی ہے، کارکن کی ہلاکت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کالے رنگ کی گاڑی چھ بج کر 52 منٹ پر بلال کو سروسز اسپتال چھوڑ کر گئی، کار کے مالک راجہ شکیل نے حادثے کی اطلاع ساڑھے 8بجے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دی، زبیر نیازی کو بھی حادثے سے متعلق اطلاع دی گئی۔
پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کریں لیکن جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، دھمکیوں، گالم گلوچ کے سامنے سرنڈر نہیں کروں گا۔
نگران وزیراعلی نے کہا کہ اس سب کے باوجود یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما پریس کانفرنسز کرتے رہے کہ علی بلال کو تشدد کر کے قتل کیا گیا، علی بلال کے والد کے پاس جا کر یہ لوگ کہتے رہے کہ یہ قتل ہوا ہے، آپ کو ڈٹے رہنا ہے، ہم آپ کو پیسے دیں گے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ بلال کی لاش 6بجکر 52منٹ پر سروس اسپتال گاڑی 31کیمروں کی مدد سے برآمد کی گئی، گاڑی پر مقتول کا خون موجود ہے، جس گاڑی میں علی بلال کو لایا گیا اس کے ڈرائیور کا نام جہانزیب ہے، گاڑی مالک راجہ شکیل پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ ہیں۔
ساڑھے 8 بجے راجہ شکیل یاسمین راشد کو ساری تفصیل دیتے ہیں، یاسمین راشد کو بتایا جاتا ہے کہ ایسے حادثہ ہوا، راجہ شکیل زمان پارک میں گیا، راجہ شکیل نے ایک اور کال زبیر نیازی کو بھی کی۔

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی
- 18 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- 16 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، امید ہے فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ٹرمپ
- 17 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

قومی شناختی نظام میں بڑا انقلاب،فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق کو جدید فیس ریکگنیشن سسٹم سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- 14 گھنٹے قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- 13 گھنٹے قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- 13 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل






