دفعہ 144 کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی،وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تصادم کی آڑ میں الیکشن سے فرار کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیکشن 144 کا نفاذ کر دیا ہے جو کہ بلاجواز ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے دفعہ 144 کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کر دی جائے گی، چیف جسٹس سے گزارش ہے ہماری پٹیشن پر فوری غور کیا جائے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ایس ایل کا میچ شام 7 بجے ہو رہا ہے، ہماری ریلی میچ کے شروع ہونے سے پہلے اختتام پذیر ہوجائے گی، پی ٹی آئی کی پرامن ریلی ہے، ان کا ایک مقصد ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی کو روکا جائے، ان کی نیتیں بالکل واضح دکھائی دے رہی ہیں۔
شاہ محمود نے مزید کہا کہ ہم نے پرامن رہتے ہوئے اپنے سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ہے، ہمارا مقصد انتخابات کا حصول ہے، ایک ٹولہ فیصلے مسلط کرنا چاہتا ہے۔
اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج ہمارے کارکن ارسلان کو کراچی سے اغوا کیا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں ارسلان کو رہا کیا جائے، یہ عدالتیں رات 12 بجے بھی کھل جاتی ہیں، چیف جسٹس سے گزارش ہے دن کا وقت ہے، ہماری پٹیشن کو سنا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی حالات ایسے ہیں کہ 10 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ گئے، اگر آپ ملک کو برما بنانا چاہتے ہیں تو آپ اکیلے ادھر رہ لیں کوئی مسئلہ نہیں، ہماری پوری کوشش ہے ہمیں انصاف ملے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ حملوں میں تیزی ، مزید 80سے زائد فلسطینی شہید
- 2 hours ago

دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے
- 2 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ ، طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 33 minutes ago

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی
- 11 hours ago

یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر
- an hour ago

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- 3 hours ago

پاکستان ٹیم کی بھارت سے قبل پریس کانفرنس منسوخ، وجوہات سامنے نہ آ سکیں
- 15 hours ago

کابل نے بگرام ایئربیس امریکا کو واپس نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ کی دھکمی
- 3 hours ago

اٹک میں آٹا و گندم خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 14 hours ago

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 13 hours ago

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے
- 3 hours ago

روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: یورپی دعویٰ
- 14 hours ago